پھگواڑہ//پنجاب میں پھگواڑہ ہوشیار پور روڈ پر جمعہ کی رات دیر گئے ایک تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل اور ایکٹیوا اسکوٹر سمیت دو گاڑیوں کو ٹکر مار دی، جس میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت ہو گئی، جب کہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔
مرنے والے کی شناخت راہل ڈھل کے طور پر کی گئی ہے جو گاؤں جگت پور جٹاں کا رہنے والا ہے ۔ زخمیوں کو پھگواڑہ کے مقامی سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
پولیس نے کار ڈرائیور وشال بنگا ساکن گاوں گمن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جو کار چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی ہے ۔
شہری، انتظامیہ اور حکومت مل کر کام کریں تو آنے والے دنوں میں راجستھان سب سے ترقی یافتہ ریاستوں میں نمبرون ہوگا- دیا کماری
جے پور، 2 نومبر (یواین آئی) راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ دیا کماری نے ریاست کو ترقی یافتہ بنانے میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی مساوی شراکت ضروری قراردیتے ہوئے کہا کہ شہری، انتظامیہ اور حکومت مل کر کام کریں تو وہ دن دورنہیں جب راجستھان سب سے زیادہ ترقی یافتہ ریاستوں میں نمبر ون بن جائے گا۔
محترمہ دیا کماری نے یہ بات ہفتہ کو یہاں اپنے حلقہ اور ریاست کے لوگوں کے ساتھ دیوالی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کوشش کررہے ہیں کہ خطے اور ریاست کو کیسے آگے بڑھانا اور ترقی یافتہ بنانا ہے ، تاہم شہریوں کی مساوی شرکت بھی ضروری ہے ، وہ اپنا شہری فرض ادا کریں اور ذمہ داری سے کام کریں۔
سیاحت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پوری ریاست میں راجستھان میں سیاحت کے لیے سب سے زیادہ صلاحیت موجود ہے اور سیاحت کو آگے بڑھانے کے لیے نئے سیاحتی مقامات کو تیار کرنا اور انہیں ٹیکنالوجی سے جوڑنا نیزہمارے تہواروں، بڑے مندروں اور دیگر سیاحتی مقامات اور وائلڈ لائف سینکچوریوں کو آگے بڑھانا ہے اور مارکیٹنگ پر بھی توجہ دینی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا پر پوری دنیا میں راجستھان کے بارے میں پبلسٹی ہونی چاہیے ، وہ بھی بڑے پیمانے پر، ہم اس کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دسمبر میں منعقد ہونے والی رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ کے تحت کئی قدم اٹھائے گئے ہیں اور راجستھان سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی اسکیم (آرآئی پی ایس-2024) شروع کی ہے اور اس میں زیادہ سے زیادہ سیاحتی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت سے التزامات کیے گئے ہیں۔
نائب وزیراعلیٰ نے دیوالی کے موقع پر لوگوں سے ملاقات کی اور اس دوران ان کے اسمبلی حلقہ کے علاوہ ریاست کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے انہیں گلدستے وغیرہ پیش کئے اور دیوالی کی مبارکباد دی۔ لوگوں کی نیک خواہشات کو قبول کرتے ہوئے ، محترمہ کماری نے انہیں دیوالی کی مبارکباد دی اور اپنے علاقے اور ریاست کے لوگوں کے صحت مند اور خوشحال رہنے کی خواہش کی۔