ڈھاکہ//شکیب الحسن اور لٹن داس کو افغانستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔
نظم الحسین شانتو 15 رکنی اسکواڈ کی کپتانی جاری رکھیں گے جب کہ مہدی حسن میراز نائب کپتان ہوں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن کے رضاکارانہ طور پر سیریز سے دستبردار ہونے کے بعد ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ فہرست سے ایک اور بڑا نام لٹن داس کا نہیں ہے۔ لٹن بخار سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کندھے کی انجری میں مبتلا دائیں ہاتھ کے تیز گیندبازحسن محمود کو بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔
بنگلہ دیش نے 22 سالہ انکیپڈ پیسر ناہید رانا کو شامل کیا ہے، جو اب تک پانچ ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ اوپنر ذاکر حسن اور بائیں ہاتھ کے اسپنر نسم احمد کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ ذاکر، جنہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، نے فارمیٹ میں صرف ایک میچ کھیلا ہے اور نسم نے آخری بار نومبر 2023 میں ایک روزہ میچ کھیلا تھا۔
بنگلہ دیش ون ڈے اسکواڈ: نظم الحسین شانتو (کپتان)، سومیا سرکار، تنزید حسن، ذاکر حسن، مشفق الرحیم، محمود اللہ ریاض، توحید ہردوئے، جیکر علی، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، نسم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شریف الاسلام، ناہید رانا۔