نئی دہلی// ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس (کووڈ-19) وباکے ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 1,239 بڑھ کر 22,416 ہو گئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبودکی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 193 کروڑ 96 لاکھ 47 ہزار 71 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3,962 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 416 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2697 لوگ کووڈ سے صحت مند ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار 545 افراد کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.73 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 45 ہزار 814 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85 کروڑ 22 لاکھ 9 ہزار 788 کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس جان لیوا وائرس سے 26 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 524677 ہو گئی ہے۔