نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کرکے انہیں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے کیمپوں کو تباہ کرنے کے لئے ہندوستانی افواج کے ذریعہ شروع کئے گئے آپریشن سندور کے بارے میں بتایا۔
بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ اطلاع دیتے ہوئے راشٹرپتی بھون سکریٹریٹ نے کہاکہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں آپریشن سندورکے بارے میں بتایا۔’’
قبل ازیں وزیر اعظم نے مرکزی کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کی اور مرکزی کابینہ کی سیکورٹی امور کمیٹی کی میٹنگ میں بھی اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ہندوستانی مسلح افواج نے منگل کی رات دیر گئے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں 25 منٹ تک تیز رفتار حملے کرکے دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔