پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر میں روشنیوں کا تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

سرینگر کا تاریخی لالچوک اور گھنٹہ گھر دیوالی کے دیپوں سے جگمگا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-02
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میں روشنیوں کا تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
وادی کشمیر میں جمعے کے روز دیوالی کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
ہندو مذہب سے وابستہ لوگوں خاص کر کشمیری پنڈتوں نے اس موقع پر بھگوان رام سے منسوب مندروں میں حاضر ہو کر امن و سکون کی بحالی کے لئے دعائیں مانگیں۔
مسلمان اور سکھ برادری کے لوگ اپنے پنڈت دوستوں اور ہمسایوں کے گھر مبارک بادی کے لئے گئے جہاں انہیں مٹھائیاں دی گئیں۔سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے بھی اپنے اپنے کیمپوں میں دیوالی کا تہوار انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا اور اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
یہاں امر قابل ذکر ہے کہ دیوالی ہندووں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے جو ہندوستان کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔روشنیوں کا تہوار دیوالی جو دیپاولی کے نام سے بھی معروف ہے ۔
ہندوں کے ایک عقائد کے مطابق بھگون شری رام چندر جی کے چودہ سال کی جلاوطنی اور لنکا پر فتح پا کر جب ایودھیا میں واپس لوٹے تو ان کے خیر مقدم میں سارے شہر کو چراغوں سے روشن کیا گیا اور جشن منایا گیا اسی جشن کو دیوالی کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس لئے اس تہوارکو اندھرے پر روشی ،نادانی پر عقل اور برائی پر اچھائی کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔یہ تہوار بکرمی سمت کے کاتک ماہ میں منایا جاتا ہے ۔
دیوالی کا تہوار پانچ دن کا تہوار ہے جو دھنتیرس سے شروع ہوتا ہے ،اس دن لوگ سونے یا کسی بھی دھات کی خریداری کو نیک شگن مانتے ہیں۔دیوالی کی آمد پر ہندو پیروکار گھروں میں مرمت ،تزئین وآرائش اور رنگ و روغن کرتے ہیں۔مندروں کو بھی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جاتا ہے اور خصوصی پوجا پاٹھ کا اہتمام کیا جا تا ہے ۔
دیوالی کے دن ہندوپیرکار نئے کپڑے زیب تن کرتے ہیں ،دئے جلاتے ہیں ،یہ دئے گھروں کے اندر باہر اور گلیوں میں بھی رکھے جاتے ہیں ، دولت اور خوشحالی کی دیوی لکشمی ماتا کی پوجا کی جاتی اور پٹاخے سر کئے جاتے ہیں۔بعد میں اجتماعی دعوتوں کا اہتمام کیا جا تا ہے ،مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں ،دوست احباب اور پڑوسیوں کو مدعوں کیا جاتا ہے ۔تحفے تحائف تقسیم کئے جاتے ہیں۔
ہندوستان میں ہندو ہی نہیں بلکہ سکھ اور جین بھی دیوالی کا تہوار دوھوم دھام سے مناتے ہیں۔جین پیروکا ر مہاتما مہاویر کے موکش (نجات) پانے کی خوشی میں چراغ جلا کر دیوالی مناتے ہیں اور سکھ اس دیوالی کو ‘بندی چھور دیوس ’کے طور پر مناتے ہیں۔
بتادیں کہ دیوالی کا تہوار ہندو مذہب کا سب سے بڑا تہوار ہے جس کو اس مذہب سے وابستہ لوگ دنیا بھر میں انتہائی مذہبی جوش وخروش اور احترم و عقیدت سے مناتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام اور سوپور میں آگ وارداتیں‘تین مکان‘تین دکانیں خاکستر

Next Post

عوام سے ناممکن وعدے کرنا خوفناک دھوکہ ہے :مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
مودی این ڈی اے کے لیڈر منتخب‘اتوار کو حلف لیں گے

عوام سے ناممکن وعدے کرنا خوفناک دھوکہ ہے :مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.