سرینگر//
ڈائریکٹر آف سکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے ) نے جمعرات کو کشمیر ڈویژن کے سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا حکم دیا ہے جو یکم نومبرسے نافذ العمل ہو گا۔
ڈی ایس ای کے کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ سرینگر میونسپل حدود کے اندر آنے والے سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کا اوقات کار یکم نومبر سے صبح دس بجے سے سہہ پہر تین بجے تک ہوں گے جبکہ سرینگر میونسپل حدود سے باہر کے علاقوں کے اسکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے دس بجے سے شروع ہو کر سہہ پہر ساڑھے تین بجے تک ہوں گے ۔
ڈی ایس ای کے نے تمام متعلقہ اداروں کے سرابراہوں سے حکمنامے پر من و عن عمل کرنے کو کہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمنامے کی خلاف ورزی کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے گا۔