سرینگر//
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں۹نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ فصل کٹائی کا کام جاری رکھیں اور کاٹی ہوئی فصل کا محفوظ ذخیرہ کریں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے کچھ حصوں میں۳۰؍اکتوبر کو موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۳۱؍اکتوبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں۹نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ فصل کٹائی کا کام جاری رکھیں اور کاٹی ہوئی فصل کا محفوظ ذخیرہ کریں۔انہوں نے کہ یکم نومبر سے وادی کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے وقت ہلکی دھند چھائی رہنے کا امکان ہے ۔