غزہ //
اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک 17 سالہ نو عمر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، رم اللہ کے مغرب میں واقع المیدیہ نامی دیہات میں ایک 17 سالہ فلسطینی نوعمر اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن گیا ۔
اس نو عمر کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ تمام کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکا ۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ المیدیہ دیہات کا مکین محمد عودہ کسی بھی واقعے میں ملوث نہیں تھا جسے اسرائیلی گشتی فوجیوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔