سرینگر/۱۴اکتوبر
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج نیشنل کانفرنس کے نائب صدر ‘ عمرعبداللہ کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے ۔
عمر عبداللہ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے حکومت تشکیل دینے کےلئے ایک خط موصول ہوا ہے۔
عمر نے ایکس پر یہ جانکاری شیئر کی”ایل جی کے پرنسپل سکریٹری منوج سنہا جی کا استقبال کرکے خوشی ہوئی۔ انہوں نے ایل جی سنہا کا ایک خط مجھے سونپا جس میں مجھے جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بنانے کی دعوت دی گئی ہے“۔
سنہا نے عمرعبداللہ کوبدھ ۱۶اکتوبر کو دن کے ساڈھے گیارہ بجے ایس کے آئی سی سی میں حلف لینے کی دعوت دی ہے
عمرعبداللہ نے گزشتہ ہفتے ایل جی سنہا سے ملاقات کرکے جموں کشمیر میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا ۔
ایل جی سنہا کی حکومت بنانے کی دعوت سے پہلے جموں کشمیر میں گزشتہ ۶ سال جاری صدر راج کوختم کردیا تھا ۔
اتوار کو صدر راج واپس لے لیا گیا، جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی۔ مرکزی وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔