بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اگلے چند روز کے اندر حکومت بن جائے گی:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-10
in اہم ترین
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں اگلے چند روز میں حکومت بنائی جائے گی۔
عمر نے کہا’’ہم نے جمعرات کو قانون ساز پارٹی کا اجلاس طلب کرنے کے فیصلہ کیا ہے اس کے بعد الائنس کی میٹنگ منعقد ہوگی‘‘۔ان کا کہنا ہے’’الائس اپنا لیڈر منتخب کرے گی جس کے بعد ہم راج بھون میں حکومت سازی کا دعویٰ کریں گے ‘‘۔
این سی نائب صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
حلف برداری کی تقریب کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے یہ چیزیں ایک جمہوری طریقے سے کی جاتی ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ایک قانون سازی پارٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ہم نے جمعرات کو قانون ساز پارٹی کا ایک اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ لیا ہے جس کے بعد الائنس کی میٹنگ طلب کی جائے گی‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’الائنس اپنا لیڈر منتخب کرے گا اور پھر ہم راج بھون میں حکومت سازی کا دعویٰ کریں گے ‘‘۔انہوں نے کہا’’امید ہے کہ اگلے چند روز میں حکومت بن جائے گی‘‘۔
پی ڈی پی کے الائنس میں شامل ہونے کے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’فی الوقت ہم اس پر کوئی بات نہیں کر رہے ہیں پی ڈی پی نے ہمارے ساتھ کوئی اپروچ کیا ہے نہ ہم نے ان کے ساتھ کوئی اپروچ کیا ہے ‘‘۔
عمر نے کہا’’الیکشن نتائج کے پیش نظر جس سے ان کو دھچکا لگا ہے میں سمجھتا ہوں کہ وہ اندرونی سطح پر بات چیت کرتے ہوں گے ‘‘۔انہوں نے کہا’’کسی وقت اگر بات چیت کی راہ کھلتی ہے تو ہم بیٹھ کر بات کریں گے لیکن فی الوقت یہ ہماری ترجیحات میں شامل نہیں ہے ‘‘۔
ہریانہ انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’مجھے ذاتی تجربہ ہے کہ جب کچھ ماہ قبل بارہمولہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج آرہے تھے تو پہلے میں لیڈ کر رہا تھا لیکن پھر آدھے گھنٹے کے اندر ہی سب کچھ تبدیل ہوگیا‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا’’میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایگزٹ پول محض تضیع اوقات ہے لیکن اس قدر غلطی کی امید نہیں کی تھی کہ اس میں۳۰کو۶۰جبکہ ۶۰کو ۳۰بتایا جائے گا‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا’’میرا کام نیشنل کانفرنس کو چلانا اور الائنس کی مدد کرنا ہے میں اپنا ہی یہ کام کروں گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ میں ٹریٹوریل آرمی کے لاپتہ جوان کی لاش بر آمد

Next Post

’ریاستی درجے کی بحالی کی قرار داد منظور کریں گے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
امید ہے مرکز اور ایل جی جموں کشمیر کے لوگوں کے منڈیٹ کا احترام کریں گے :عمر

’ریاستی درجے کی بحالی کی قرار داد منظور کریں گے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.