سرینگر//
جموںکشمیر اپنی پارٹی کو اسمبلی انتخابات میں سبھی سیٹوں پر ہار کا سامنا کرنا پڑا یہاں تک کہ پارٹی سربراہ الطاف بخاری کو نیشنل کانفرنس کے امیدوار نے ہرا دیا۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری بھی اپنی سیت نہ بچا سکے اور این سی امیدوار مشتاق گورو نے۱۳ہزار۷۱۷ووٹ حاصل کرکے اس نشست پر جیت حاصل کی۔
نامہ نگار نے بتایا کہ اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری چھانہ پورہ نشست پر ایک مضبوط امیدوار کے طورپر دیکھے جارہے تھے لیکن اس بار کے الیکشن میں انہیں ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔
نیشنل کانفرنس کے مشتاق احمد گورو نے ۱۳ہزار۷۱۷ووٹ حاصل کرکے اس نشست پر جیت حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر الطاف بخاری نے ۸ہزار ۲۹ووٹ حاصل کئے ۔
اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر کو بھی ٹنگمرگ نشست پر ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔ یہاں پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار فاروق احمد شاہ کو۲۶ہزار۹۸۴ووٹ ملے جبکہ غلام حسن میر کو۲۲ہزار۷۹۳ووٹ ملے اور اس طرح سے غلام حسن میر چار ہزار ۱۹۱ووٹوں سے ہار گئے ۔
نامہ نگار کے مطابق اننت ناگ سے اپنی پارٹی کے امیدوار ہلال احمد شاہ بھی ہار گئے اور انہیں چار ہزار۲۴۵ووٹ ملے ۔ اس نشست پر کانگریس کے پیرزادہ سعید نے۶ہزار ۶۷۹ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کی جبکہ محبوبہ بیگ دوسرے نمبر پر آئے ۔
لالچوک نشست پر اپنی پارٹی کے امیدوار محمد اشرف میر بھی اپنے مدمقابل نیشنل کانفرنس کے امیدوار شیخ احسن احمد سے ہار گئے ۔
شیخ احسن احمد کو۱۶ہزار۷۳۱ووٹ ملے جبکہ اشرف میر کو۵ہزار۳۸۸؍اور اس طرح سے اپنی پارٹی امیدوار ۱۱ہزار۳۴۳ووٹوں سے ہار گئے ۔