ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

این سی کانگریس اتحاد ی حکومت کی راہ ہموار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-08
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیر میںاین سی اور کانگریس میں انتخابی گٹھ جوڑ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر/۸اکتوبر
دفعہ370کی تنسیخ کے بعد جموںکشمیر میں منعقدہ پہلے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کانگریس الائنس نے سادہ اکثریت حاصل کرکے حکومت بنانے کی راہ ہموار کی ۔
جموں وکشمیر اسمبلی کی 90 سیٹوں میں سے این سی ، کانگریس اتحاد نے 48 سیٹیں حاصل کرکے 46 کے اکثریتی ہندسہ عبور کیا۔
تجربہ کار سیاست دان فاروق عبداللہ کی قیادت میں، این سی نے 42 نشستیں حاصل کیں، جن میں کشمیر صوبے سے 35 اور جموں سے سات سیٹیں شامل ہیں۔
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے اس بار وادی کشمیر میں 40 نشستوں پر امیدوار کھڑا کئے تھے ۔ این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بڈگام اور گاندربل سے اپنی دونوں سیٹیں جیت کر کامیابی حاصل کی۔
نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے ، این سی صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے یک طرفہ فیصلے کو یہاں کے لوگوں نے مسترد کیا ہے ۔
فاروق عبداللہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ عمر حکومت کے وزیر اعلیٰ ہوں گے ۔
کانگریس نے اس بار کے الیکشن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور صرف چھ سیٹوں پر ہی کامیابی حاصل کی جن میں پانچ کشمیر صوبے سے ہیں۔
جموں میں کانگریس کو صرف راجوری کی سیٹ پر جیت نصیب ہوئی ، سال 2014کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو جموں میں پانچ سیٹیں ملی تھیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جموں میں اپنا تسلط برقرار رکھتے ہوئے خطے سے 29 نشستیں جیت لیں۔
کشمیر صوبے میں بی جے پی کو ایک بھی سیٹ نہیں مل پائی جبکہ بھاجپا صدر رویندر رینا نوشہرہ سیٹ ہار گئے جو بی جے پی کے لئے ایک بہت بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے ۔
کشمیر صوبے میں نیشنل کانفرنس کا غلبہ صاف دکھائی دے رہا تھا۔ سری نگر ضلع کی آٹھ نشستوں پر نیشنل کانفرنس نے آٹھ میں سے سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
سری نگر میں اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری اور سابق میئر جنید عظیم متو کو بھی ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔
شمالی ضلع کپواڑہ میں نیشنل کانفرنس نے پانچ میں سے تین نشستیں جیت کر تاریخ رقم کی تاہم پارٹی کے ایک سینئر لیڈر ناصر اسلم وانی کو پی ڈی پی کے فیاض میر نے شکست دی ۔
شمالی ضلع بارہ مولہ میں نیشنل کانفرنس نے سات میں سے چھ سیٹوں پر قبضہ جمایا یہاں پر سابق ڈپٹی چیف منسٹر مظفر بیگ اور سابق وزرا بشارت بخاری، تاج محی الدین، غلام حسن میر اور عمران رضا انصاری جیسے قدر آور لیڈر وں کو بھی شکست کا سامنا کرناپڑا۔
ممبر پارلیمان انجینئر رشید کے بھائی خورشید شیخ نے لنگیٹ سیٹ جیتی جبکہ پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون ہندواڑہ سے جیت گئے ۔
جنوبی کشمیر جو ہمیشہ سے ہی پی ڈی پی کا گڑھ رہا ہے وہاں پر اس بار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار‘جن میں اس پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی بھی شامل ہیں‘ ہار گئے ۔ جنوبی کشمیر کی سولہ نشستوں میں سے نیشنل کانفرنس نے دس سیٹیں جیت لی۔
جنوبی کشمیر میں جن بڑے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرناپڑا ، اُن میں التجا مفتی کے علاوہ عبدالرحمن ویری ، سرتاج مدنی اور محبوب بیگ شامل ہیں۔
اسمبلی انتخابات میں پی ڈی پی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اپنے ہی گھر میں پی ڈی پی کے امیدوار نیشنل کانفرنس سے ہار گئے ۔
پی ڈی پی سال 2014کے اسمبلی انتخابات میں واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئی تھی اور بی جے پی کے ساتھ مخلوط سرکار بنائی۔
دریں اثنا جموں صوبے میں بی جے پی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے 29سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ جموں میں کانگریس کے سینئر لیڈررمن بھلہ اور چودھری لال سنگھ بھی ہار گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمر عبداللہ جموں کشمیر کے اگلے وزیر اعلی ہوں گے: فاروق عبداللہ

Next Post

نتائج!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

نتائج!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.