سرینگر//
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے کہا کہ ایگزٹ پول قابل اعتماد نہیں ہیں اور حکومت کی تشکیل کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔
پی ڈی پی کے سینئر رہنما نعیم اختر نے پی ٹی آئی کو بتایا’’ہم نے دیکھا ہے کہ ایگزٹ پول قابل اعتماد نہیں ہیں۔ کہ گنتی کے اختتام پر آنے والے اعداد و شمار اہم ہیں‘‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ اگر ضرورت پڑی تو کیا پی ڈی پی این سی،کانگریس اتحاد کی حمایت کرے گی‘اختر نے کہا کہ اس پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔لیکن ان کا ساتھ ہی کہنا تھا’’انہیں شاید ہماری مدد کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ آخر میں اس معاملے پر فیصلہ پارٹی کرے گی۔ جو کچھ کہا اور کیا گیا، ہم اب بھی انڈیا بلاک کا حصہ ہیں۔ ہم کہیں نہیں گئے ہیں۔‘‘