سرینگر//
وادی کشمیر میں گرمی کی لہر کے بیچ محکمہ موسمیات نے۲۶؍اور۲۷ستمبر کو میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔
محکمے نے کسانوں کو کاٹی ہوئی فصل کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کی صلاح دی ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۴؍اور۲۵ستمبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں۲۶؍اور۲۷ستمبر کو گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں ۲۸ستمبر سے۳؍اکتوبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کی توقع ہے ۔
محکمے نے اپنی ایک ایڈوائزری میں کہا کہ اس دوران وادی میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ۲۶ستمبر کی رات کو بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
محکمے نے کسانوں کو کاٹی ہوئی فصل کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کی صلاح دی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ سرینگر میں۲۲ستمبر کو ماہ ستمبر کو دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا تھا۔