سری نگر//
۱۵ ویں کور کے لیفٹیننٹ جنرل‘جنرل آفیسر کمانڈنگ ( جی او سی ) امردیپ سنگھ اوجلا نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سے ملاقات کی۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق جی او سی نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر یوٹی میں موجودہ حفاظتی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔
جموںوکشمیر میں داخلی سلامتی کے اِنتظام سے متعلق مختلف اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بناتے ہوئے جموںوکشمیر میں سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں اور سول اِنتظامیہ کے درمیان مستقل چوکسی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔