جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں گے: راہل گاندھی

’ کانگریس چاہتی ہے کہ جموں و کشمیر کو دہلی کے بجائے مقامی لوگوں کے ذریعہ چلایا جائے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-24
in اہم ترین
A A
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

سرنکوٹ/سرینگر//
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پیر کو کہا کہ کانگریس چاہتی ہے کہ جموں و کشمیر کو دہلی کے بجائے مقامی لوگوں کے ذریعہ چلایا جائے اور وعدہ کیا کہ پارٹی موجودہ اسمبلی انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے مرکز پر دباؤ ڈالے گی۔
راہل نے یہ بھی دعوی کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ہندوستانی بلاک نے وزیر اعظم نریندر مودی کی نفسیات کو توڑ دیا ہے۔
لوک سبھا ممبر نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تبدیل کیا گیا۔ آپ کا جمہوری حق چھین لیا گیا۔ ہم نے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے مطالبے کو ترجیح دی ہے۔
پونچھ ضلع کے سورن کوٹ علاقے میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس اتحاد کے امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا’’اگر وہ انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ بحال کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو ہم ان پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی ریاست کا درجہ بحال ہو‘‘۔
راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر پر دہلی کی حکمرانی ہے اور فیصلے غیر مقامی لوگ کر رہے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے آر ایس ایس اور بی جے پی پر مذہب، ذات پات، فرقے اور علاقے کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کے لئے نفرت پھیلانے کا بھی الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ کانگریس نے ان کا مقابلہ کرنے کے لئے نفرت کے بازاروں میں محبت کی دکانیں کھول دی ہیں۔
بعد ازاں سرینگر میں طارق حمید قرہ کے حق میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب میں راہل گاندھی نے وزیر اعظم کے ’من کی بات‘پروگرام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ’کام کی بات‘کرنا بھول گئے ہیں۔
مودی نے کہا’’جموں و کشمیر کو نہ صرف یونین ٹریٹری میں تبدیل کر دیا گیا ہے بلکہ اس پر غیر مقامی حکومت کر رہے ہیں‘‘۔
راہل نے کہا’’وزیر اعظم من کی بات پروگرام کرتے ہیں لیکن وہ ‘کام کی بات’ کو بھول جاتے ہیں یعنی وہ لوگوں کے مسائل جیسے بے روزگاری کو حل نہیں کر پا رہے ہیں، جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کو بحال نہیں کر پا رہے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’یہاں گورنر حکومت کرتا ہے جو لوگوں کی خواہشات کے مطابق کام نہیں کر ہا ہے ‘‘۔
کانگریسی لیڈر نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا’’لوک سبھا الیکشن سے پہلے کہا جاتا تھا کہ مودی جی ۵۶؍انچ کے سینے کے ہیں لیکن ان دنوں آپ دیکھ رہے ہوں گے کہ ان کا موڈ تبدیل ہوا ہے ، انڈیا الائنس نے ان کی نفسیات کو بدل دیا ہے ‘‘۔
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد نے کہا’’بی جے پی لیڈروں نے ملک میں نفرت کا ماحول پھیلا دیا ہے اور بھائی کو بھائی کے مقابلے میں کھڑا کر دیا ہے ، نفرت کا مقابلہ نفرت سے نہیں محبت سے کیا جاتا ہے ‘‘۔
راہل کا کہنا تھا’’کشمیر سے کنیا کماری تک ہم نے چارہزار کلو میٹروں کی یاترا کی جہاں جہاں بی جے پی نے نفرت کی دکانیں کھولی تھیں ہم نے ان کو بند کر دیا اور ہم ایسا کرنا جاری رکھیں گے ‘‘۔
کانگریس لیڈر نے کہا’’پہلی بار دیکھا گیا کہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ ختم کرکے اس کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کر دیا گیا جبکہ ہم نے یونین ٹریٹریوں کو ریاستوں میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا تھا‘‘۔انہوں نے کہا’’ہم چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کو جلد سے جلد بحال کیا جائے تاکہ جموں و کشمیر ایک بار پھر ریاست بن جائے ‘‘۔
راہل کا کہنا تھا’’ہم چاہتے تھے کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے ‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کیلئے مرکز پر دبائو ڈالے گی۔ان کا کہنا تھا’’میں لوگوں کو گارنٹی دیتا ہوں کہ اگر مرکز نے ایسا نہیں کیا تو کانگریس ایسا ضرور کرے گی کیونکہ یہ لوگوں کا جمہوری حق ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام میں آتشزدگی، دو رہائشی مکان اور دو گائو خانے خاکستر

Next Post

یہ انتخابات’دھرم‘ نہیں ’کرم‘ کے بارے میں ہیں:فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو
اہم ترین

کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو

2025-05-16
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی
اہم ترین

وزیر دفاع کے ہمراہ بادامی باغ میں بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

2025-05-16
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

۳۵ برسوں میں پہلی بار وادی میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

2025-05-16
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

’کیا غیر ذمہ دارپاکستان کے پاس جوہری ہتھیار محفوظ ہیں‘؟

2025-05-16
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
Next Post
جموں کشمیر کے انتخابات’دھرم‘ نہیں ’کرم‘ کے بارے میں ہیں: فاروق عبداللہ

یہ انتخابات’دھرم‘ نہیں ’کرم‘ کے بارے میں ہیں:فاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.