جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستانی گیند بازوں نے بنگلہ دیش کو 149 رنوں پرسمیٹا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-21
in کھیل
A A
بنگلہ دیش نے ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کو پچھاڑا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

چنئی// جسپریت بمراہ، محمد سراج، آکاش دیپ اور رویندر جڈیجہ کی چوکڑی نے جمعہ کو پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بنگلہ دیش کو 149 رنز پر آؤٹ کر دیا اور ہندوستان کو پہلی اننگ کی بنیاد پر 227 رنوں کی برتری دلادی۔
بنگلہ دیش نے لنچ کے بعد تین وکٹ پر 26 سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ 12ویں اوور میں محمد سراج نے کپتان نظم الحسن شانتو (20) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو چوتھی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بمراہ نے مشفق الرحیم (8) کو آؤٹ کیا۔ شکیب الحسن اور لٹن کمار داس نے کچھ دیر تک بنگلہ دیش کی اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ شکیب الحسن (32) اور لٹن کمار داس (22) رویندرا جڈیجہ کا شکار بنے۔ حسن محمود (9) اور تسکین احمد (11) کو بمراہ نے آؤٹ کیا۔ 48ویں اوور میں محمد سراج نے ناہید رانا (11) کو آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کی اننگ 149 کے اسکور پر سمیٹ دی۔ ہندوستان نے بنگلہ دیش کو فالو آن نہ دیتے ہوئے دوسری اننگ میں بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج، آکاش دیپ اور رویندرا جڈیجہ نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کے تیز گیند باز تسکین احمد اور حسن محمود نے صبح کے سیشن میں ہندوستانی اننگ کو 376 پر سمیٹ دیا تھا اور پہلے سیشن میں لنچ ٹائم تک بنگلہ دیش نے 26 کے اسکور پر تین وکٹیں گنوا دی تھیں۔
آج ہندوستان نے کل کے چھ وکٹ پر 339 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ٹیم کا اسکور ابھی 347 رنز تک پہنچا ہی تھا کہ تسکین احمد نے رویندر جڈیجہ کووکٹ کے پیچھے لٹن کے ہاتھوں کیچ کروا کر صبح کے سیشن کی پہلی وکٹ حاصل کی۔ جڈیجہ (86) اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے آکاش دیپ (17) کو بھی تسکین احمد نے شانتو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ تسکین نے 91 ویں اوور میں روی چندرن اشون (113) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کی بڑے اسکور کی امیدوں کو دھچکا دیا۔ 10ویں وکٹ کے شکل میں بمراہ (7) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں حسن محمود نے آؤٹ کیا۔ ہندوستانی اننگ 91.2 اوورز میں کل کے اسکور میں 37 رنز کا اضافہ کرکے 376 پر ختم ہوگئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روہت شرما و ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنیوالے بنگلا دیشی بولر حسن محمود کون ہیں؟

Next Post

یوپی میں مجرموں کی بھاجپائزیشن: اکھلیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
بی جے پی حکومت غریبوں،کسانوں پر مظالم ڈھارہی:اکھلیش

یوپی میں مجرموں کی بھاجپائزیشن: اکھلیش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.