بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کانگریس جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس دلانے کو یقینی بنائے گی: کھرگے

admin by admin
2024-09-17
in تازہ تریں
A A
کانگریس جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس دلانے کو یقینی بنائے گی: کھرگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

نئی دہلی/17 ستمبر
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے منگل کو کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر کے حقوق کی ضمانت دیتی ہے اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اسے ایک مکمل ریاست کا درجہ واپس ملے۔
اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کی جانب سے وعدہ کی گئی سات گارنٹیوں کے اسکرین شاٹس کو ٹیگ کرتے ہوئے کھرگے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پارٹی ایک لاکھ سرکاری نوکریوں کو بھر کر نوجوانوں کو نئی توانائی دے گی۔
کانگریس جموں و کشمیر کے حقوق کی ضمانت دیتی ہے۔ ہم جموں و کشمیر کو ایک مکمل ریاست کا درجہ دلائیں گے۔
کھرگے نے ہر خاندان کے لئے 25 لاکھ روپے کے مفت علاج اور ہر ضلع میں ایک سپر اسپیشلٹی اسپتال کے پارٹی کے وعدے پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا۔
کانگریسی صدر نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے کشمیری پنڈتوں کی بازآبادکاری کے منصوبے کو وسعت دی جائے گی۔ او بی سی طبقے کے آئین پر مبنی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خاندانوں کی خواتین سربراہوں کو ہر ماہ 3000 روپے کا مالی تحفظ ملے گا۔ کھرگے نے 11 کلو گرام اناج کے ساتھ فیملی کے ہر رکن کے لئے غذائی تحفظ کے وعدے پر بھی روشنی ڈالی۔
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لئے پیر کو جاری اپنے منشور میں کانگریس نے کسانوں ، خواتین اور نوجوانوں کے لئے متعدد فلاحی اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔
منشور کی خاص بات یہ ہے کہ قدرتی آفات کے خلاف تمام فصلوں کے لئے بیمہ اور سیب کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) 72 روپے فی کلو گرام ہے۔
منشور اے آئی سی سی میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیرا اور پی سی سی صدر طارق حمید قرہ نے سرینگر میں پارٹی دفتر میں جاری کیا۔
کھرگے نے کہا”ہم بے زمین، کرایہ دار اور زمین کے مالک کسان گھرانوں کو ہر سال ۴۰۰۰ روپے کی اضافی مالی مدد فراہم کریں گے۔ ہم سرکاری زمین پر کھیتی کرنے والے بے زمین کسانوں کو 99 سال کی لیز کا بھی انتظام کریں گے“۔
کانگریسی صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کسانوں کے لئے 100 فیصد آبپاشی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضلع سطح کے آبپاشی پروجیکٹوں کے لئے 2500 کروڑ روپے کا فنڈ قائم کیا جائے گا۔
جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لئے پارٹی نے اہل نوجوانوں کو ایک سال کے لئے 3500 روپے ماہانہ تک بے روزگاری الاو¿نس دینے کا وعدہ کیا ہے۔
پارٹی نے30 دن کے اندر جاب کیلنڈر جاری کرکے ایک لاکھ خالی سرکاری عہدوں کو پر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
منشور میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پولیس، فائر بریگیڈ اور فاریسٹ پروٹیکشن فورس کے لئے خصوصی سرحدی بھرتیوں کو بحال کرے گی۔ اس میں بے روزگار انجینئروں کے گروپوں کو تعمیراتی کام سے متعلق ۳۰ فیصد ٹھیکے الاٹ کرنے کی اسکیم کو بحال کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔
منشور میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام سرکاری ملازمتوں، پاسپورٹس اور دیگر مقاصد کے لئے تصدیق کے عمل کو آسان بنائیں گے اور انہیں مقررہ وقت اور آسان بنائیں گے تاکہ غیر ضروری ہراسانی کو روکا جاسکے۔
کھیرا نے کہا کہ کانگریس زخموں پر مرہم رکھے گی”لمبی رات ختم ہو گئی ہے اور ہم پر ایک نئی صبح طلوع ہوئی ہے۔ ہاتھ بدلے گی جموں و کشمیر کی سلامتی۔“ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موجودہ مدت میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کا منصوبہ: امیت شاہ

Next Post

370 کی منسوخی کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے‘ خد کا نہیں جو بدلا نہیں جا سکتا ہے :عمر عبد

admin

admin

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
زیادہ تر حلقوں کےلئے کانگریس کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ ہوا:عمر

370 کی منسوخی کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے‘ خد کا نہیں جو بدلا نہیں جا سکتا ہے :عمر عبد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.