اننت ناگ//
عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمان انجینئر رشید کا کہنا ہے کہ مسئلے زبانی باتوں یا منشور لکھنے سے نہیں بلکہ قربانی دینے سے حل ہوں گے ۔
رشیدنے کہا’’عمر عبداللہ مجھے کوئی چیلنج نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ پارلیمنٹ الیکشن میں وہ مجھ سے دو لاکھ ووٹوں سے ہار گئے‘‘۔
رکن پارلیمان نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
عمر عبداللہ کے ان کے چیلنج کہ وہ دلی تک ان کے ساتھ جائیں گے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’وہ کیا چیلنج دیں گے مجھے ، وہ دو لاکھ ووٹوں سے مجھ سے ہار گئے ‘‘۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کہا جاتا ہے کہ جنہوں نے آپ کو جتایا وہ علیحدگی پسند ووٹ ہے ، کے بارے میں ان کا کہنا تھا’’اگردلی ایسا کہتی ہے تو اس کو سوچنا چاہئے کہ اگر انجینئر رشید کے ساتھ علیحدگی پسند ووٹر ہیں تو ان کے ساتھ کوئی نہیں ہے‘‘۔
جنوبی کشمیر پرتوجہ دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر انجینئر رشید نے کہا’’جنوبی کشمیر میری جان اور میرا دل ہے میں نے سب سے زیادہ مار جنوبی کشمیر میں ہی کھائی ہے ‘‘۔
رشید نے کہا’’میرا روڈ میپ آپ سب کے سامنے ہے زبانی باتوں یا منشور لکھنے سے نہیں بلکہ مسئلے قربانی دینے سے حل ہوں گے ۔‘‘