جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اگر ضرورت پڑی تو کیا انجینئر رشید بی جے پی کی حمایت کریں گے:عمر

’لوگ اتحاد کے امیدواروں کو ووٹ دیں تاکہ جموں کشمیر کو بی جے پی سے بچایا جا سکے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-14
in اہم ترین
A A
انجینئر رشیدکو حلف اٹھانے کا موقع دیاجانا چاہئے :عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیرا علیٰ‘ عمر عبداللہ نے جمعہ کو بارہمولہ کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ شیخ عبدالرشید سے کہا کہ وہ واضح کریں کہ اگر جموں کشمیر انتخابات کے بعد اگر ضرورت پڑی تو کیا ان کی پارٹی بی جے پی کی حمایت کرے گی۔
عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سربراہ، جو انجینئر رشید کے نام سے مشہور ہیں، دہلی کی تہاڑ جیل میں سلاخوں کے پیچھے تھے اور اسمبلی انتخابات کی مہم چلانے کے لئے بدھ کو عبوری ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔
جمعہ کو عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے دیوسر علاقے میں ایک انتخابی ریلی کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا ’’کل ایک سیمینار میں جب رشید سے پوچھا گیا کہ کیا وہ انتخابات کے بعد بی جے پی کی حمایت کریں گے تو وہ خاموش رہے۔ وہ واضح طور پر کیوں نہیں کہتے کہ وہ انتخابات کے بعد کسی بھی طرح سے بی جے پی کی حمایت نہیں کریں گے‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہا’’ انجینئر رشید نے شاید کل کہا تھا کہ اگر میں ان کے ساتھ دہلی واپس جانے کے لئے تیار ہوں تو وہ ہمارے حق میں میدان چھوڑ دیں گے۔ آج، میں کہتا ہوں کہ جس دن انہیں تہاڑ جیل واپس جانا پڑے گا، میں ان کے ساتھ جاؤں گا اور انہیں وہاں چھوڑ دوں گا۔ انہیں میدان چھوڑ کر گھر بیٹھنا چاہیے‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اپنے منشور میں جموں و کشمیر کے عوام سے جڑے ہر مسئلے پر بات کی ہے۔
عمر نے کہا’’ہم (این سی) نے آرٹیکل ۳۷۰ کے بارے میں بات کی ہے۔ ہم نے مسئلہ کشمیر پر بات کی ہے۔ ہم نے ہمیشہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی بات کی ہے۔ اور ہم نے یہاں کے لوگوں کے روز مرہ کے مسائل کے بارے میں بھی بات کی ہے۔ ہمارے پاس کیا مسئلہ رہ گیا ہے؟‘‘
لوک سبھا انتخابات میں رشید کے ہاتھوں شکست کھانے والے عمرعبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو بی جے پی کی وجہ سے کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
این سی نائب صدر نے کہا’’جموں ہو یا کشمیر، ہر جگہ لوگ مایوس ہیں۔ اس مایوسی اور تکلیف سے چھٹکارا پانے کے لیے بی جے پی اور جو لوگ۸؍ اکتوبر کے بعد بی جے پی کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں، انہیں اس الیکشن میں شکست دینی ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہ ثابت کرنے کے لئے انتخابات سے پہلے اتحاد بنایا ہے کہ ہم وہ لوگ ہیں جو حکومت بنانے کے لئے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لئے تیار نہیں ہیں‘‘۔
عمرعبداللہ کے مطابق دیگر پارٹیاں یا امیدوار کسی نہ کسی طرح سے بی جے پی کی مدد کرنے کے لئے انتخابی میدان میں تھے۔
ان کاکہنا تھا ’’ہم رائے دہندگان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ جموں و کشمیر کو بی جے پی سے بچانے کا موقع مل سکے اور گزشتہ ۱۰ سالوں میں ہونے والی ناانصافیوں اور استحصال کو درست کیا جاسکے‘‘۔
سپریم کورٹ کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو سی بی آئی معاملے میں ضمانت دینے کے بارے میں پوچھے جانے پرعمر عبداللہ نے کہا کہ بارہمولہ کے لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے کسی کو جیل سے باہر نکال سکتے ہیں۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی نے کہا’’کوئی بھی ووٹ کے ذریعے باہر نہیں نکلتا ہے، وہ صرف عدالت کے ذریعے باہر آتا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یہ پرامن جموںکشمیرمودی کاہے اورمودی کاہی رہے گا:بی جے پی

Next Post

مشرقی لداخ کے ۴ علاقوں سے دستبرداری: چین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

مشرقی لداخ کے ۴ علاقوں سے دستبرداری: چین

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.