ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

یہ پرامن جموںکشمیرمودی کاہے اورمودی کاہی رہے گا:بی جے پی

’ریاست کی تقسیم اور اسے یو ٹی بنانے کیلئے این سی ‘ پی ڈی پی اور کانگریس ذمہ دار ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-14
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

جموں//
نیشنل کانفرنس ‘پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور انجینئر رشید پرجموں کشمیرمیں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کوہوادینے کاالزام عائد کرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ جموں کشمیر وزیر اعظم  مودی کا ہے اور رہے گا ۔
جمعہ کو جموں میں ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ترجمانِ اعلیٰ ایڈوکیٹ سنیل سیٹھی نے عبداللہ، مفتی، گاندھی اورانجینئررشیدپرجموں وکشمیرمیں علیحدگی پسندی، دہشت گردی کوہوادینے کاالزام عائدکرتے ہوئے واضح کیاکہ امن وامان کے ساتھ ترقی کی راہ پرتیزی سے گامزن جموں وکشمیروزیراعظم مودی کاہے اورمودی کاجموں وکشمیررہے گا کیونکہ عوامی مسائل پرچناؤلڑنے والی واحد جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی ہے اوریہ شیر ہے جس کا تین چارگیدڑ مل کر کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
سیٹھی نے ریاست کویوٹی بنانے کیلئے بھی تین خاندانوں کوذمہ دارٹھہراتے ہوئے کہاکہ امن وامان بحال کرنے کیلئے مودی سرکارکوسخت فیصلہ لیناپڑا۔
بی جے پی ترجمان کہاکہ کشمیرمیں دیکھیں تو تین بڑی جماعتیں ہیں جن میں نیشنل کانفرنس۔کانگریس الائنس،  پی ڈی پی یا انجینئر رشیدکی اے آئی پی ہے۔ اْنہوں نے کہاکہ یہ جماعتیں کشمیرمیں لڑ رہی ہیں اور جموں خطہ میں بھی یہی سیاسی جماعتیں ہیں۔اْنہوں نے کہاکہ ان کااپناکوئی عوامی فلاح وبہبود کاترقی کاکوئی ایجنڈانہیں اورتینوں جماعتوں کامشترکہ نشانہ بھارتیہ جنتاپارٹی ہے۔
سیٹھی نے کہاکہ ان سب کا مشترکہ نشانہ صرف بھارتیہ جنتاپارٹی ہے اور این سی، پی ڈی پی،کانگریس اورانجینئر رشید  کی آپس میں دوڑ لگی ہوئی ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کیخلاف کون زیادہ بات کرتا ہے۔اْنہوں نے کہاکہ یہ تینوں جماعتیں بھاجپامخالف، ملک مخالف اور علیحدگی پسندی،دہشت گردی کے حق میں بات کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔
بی جے پی ترجمان نے کہاکہ صرف بھارتیہ جنتاپارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو لوگوں کے مدعوں اور ترقی کی بات کرتی ہے جبکہ اس کے برعکس یہ تینوں بھاجپا کیخلاف متحد ہیں اور علیحدگی پسندی کے حق میں ہیں۔اْنہوں نے کہاکہ عمرعبداللہ،محبوبہ اورانجینئر رشید کے نشانے پربی جے پی ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ ملک مخالف بات کرنے کی دوڑمیں لگے ہیں۔اْنہوں نے کہا’’یہ لوگ زیادہ سے زیادہ علیحدگی پسندوں کو خوش کرنے کے جدوجہدمیں ہیں،لیکن ملی ٹینسی کو خوش کرنے سے یہ جموں وکشمیرکے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اوربڑابیان دینے کی کوشش میں ہیں تاکہ اس بنیاد پرانہیں ووٹ ملے‘‘۔
سیٹھی نے واضح کیاکہ یہ نیاجموں وکشمیروزیراعظم نریندرمودی کی انتھک کوششوں سے تعمیرہواہے جہاں ملی ٹینسی، پتھربازی، علیحدگی پسندی اور ہڑتالوں کانہیں بلکہ امن،ترقی،خوشحالی اور سیاحت کادورہے اوریہ نیاجموں وکشمیرمودی کاہے اورمودی کارہے گا،اسے کوئی واپس تباہی کے دلدل میں نہیں دھکیل سکتا۔اْنہوں نے کہا’’یہ مفتی،عمر،رشید چاہتے ہیں مستقبل میں جموں وکشمیرمودی کانہیں رہے گا،یہ ان کی کوشش ہے لیکن ہم جموں وکشمیرکے عوام کو کہناچاہتے ہیں کہ کشمیر آج بھی مودی کا جموں وکشمیرہے اور آنے والے وقت میں بھی مودی جی کاہی رہے گا‘‘۔
بی جے پی ترجمان نے ریاست کویوٹی میں تبدیل کرنے کیلئے بھی کے لئے بھی نیشنل کانفرنس۔پی ڈی پی اور کانگریس کوذمہ دارٹھہراتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرکودہشت گردی میں جھونک دیاگیاتھاجہاں علیحدگی پسندوں کی دہلی دربارمیں آؤبھگت ہواکرتی تھی،تب کے وزیراعظم یاسین ملک جیسوں کی دعوتیں کیاکرتے تھے اور اس قدر تباہی اور علیحدگی پسندی کی سوچ کے دلدل سے جموں وکشمیرکوباہرنکالنے کیلئے ریاست سے یوٹی میں تبدیل کرنے کاایک بڑافیصلہ لیناپڑا۔اْنہوں نے کہاکہ حالات کوبہتر بنانے کے لئے کبھی بڑے فیصلے لینے پڑتے ہیں اور دائمی امن ومان قائم کرنے کے لئے اس سے بھی سخت اقدامات اْٹھانے پڑے توبھاجپابالکل بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کے مقابلے میں جموں کی سرحدیں منشیات کی اسمگلنگ کا گڑھ ہیں

Next Post

اگر ضرورت پڑی تو کیا انجینئر رشید بی جے پی کی حمایت کریں گے:عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
انجینئر رشیدکو حلف اٹھانے کا موقع دیاجانا چاہئے :عمر عبداللہ

اگر ضرورت پڑی تو کیا انجینئر رشید بی جے پی کی حمایت کریں گے:عمر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.