جموں//
وزیر اعظم نریندر مودی ۱۴ستمبر کو ڈوڈہ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ۔
معلوم ہوا ہے کہ دورے کے پیش نظر ڈوڈہ میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
بی جے پی کے جنرل سیکریٹری منیش شرما نے ڈوڈہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ۱۴ستمبر کو ڈوڈہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں چناوی ریلی سے مخاطب ہوں گے ۔
شرما نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ نے سبھی تیاریاں مکمل کی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں صوبے میں اس وقت بی جے پی کی لہر چل رہی ہے اور اسمبلی انتخابات میں بھاجپا کی جیت یقینی دکھائی دے رہی ہے ۔
بی جے پی جنرل سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر ڈوڈہ ضلع میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا’’اس بار بھاجپا جموں وکشمیر میں اپنے بل بوتے پر حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائیگی۔‘‘