جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

قومی ٹیم کا اچھا وقت جلد آئے گا: سرفراز احمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-06
in کھیل
A A
سائمن ڈول کی سرفراز احمد کی کپتانی پر شدید تنقید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

لاہور//
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کا برا وقت چل رہا ہے، امید کرتے ہیں اچھا وقت جلد آئے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد نے ایک بیان میں کہا کہ سب کی خواہش ہے پاکستان میں کرکٹ بہتر ہو، کوشش کریں گے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اچھے لڑکے مل سکیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو بہتر کرنے کیلئے سب کو کام کرنا ہوگا، ٹیم کا برا وقت چل رہا ہے امید کرتے ہیں اچھا وقت جلد آئیگا، مشکل وقت کے بعد ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کھڑی ہوتی ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ بہتر سے بہتر ہونی چاہیے، ملک بھر سے اچھے لڑکے سلیکٹ کر کے ان کو آگے لائیں گے، ساری ورکنگ کرنے کے بعد ہم نے پلیئرز کو سلیکٹ کیا۔
قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ انڈر19 میں ہمارے پاس زبردست فاسٹ بالر ہیں، ڈومیسٹک سیزن اور انڈر19 پر مشتمل ٹیم بنائی ہے، ٹیم اچھی ہونے سے چیزیں آسان ہوجاتی ہیں، امید ہے اچھا کام کرکے رزلٹ دیں گے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے میں کرکٹ کھیل سکتا ہوں تو کھیل رہا ہوں، جب لگے گا کرکٹ نہیں کھیل سکتا تو نہیں کھیلوں گا، نوجوان کھلاڑی پرفارم کریں گے تو ٹیم میں خودبخود جگہ بن جائیگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو سینئر لڑکے ٹیم میں ہیں انہوں نے پرفارمنس دے کر جگہ بنائی، جب وقت آئے گا تو جونیئر خود سینئر کی جگہ لے لیں گے۔ واضح رہے کہ 37 سالہ سرفراز احمد 54 ٹیسٹ ،117 ون ڈے اور 61 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 6164 رنز بنانے کے علاوہ 315 کیچز اور 56 سٹمپڈ کئے ہیں۔
انہوں نے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کی ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے 2017ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ اس سے قبل ان کی قیادت میں پاکستان 2006ء میں انڈر 19 ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرچکی ہے۔ وہ پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ (2015ء) میں سنچری سکور کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میسی ، رونالڈو 20 سال بعد ’فیفا بیلن ڈی اور‘ کی دوڑ سے باہر

Next Post

سی بی آئی کیس میں کجریوال کی درخواستوں پر سماعت مکمل‘ فیصلہ محفوظ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

سی بی آئی کیس میں کجریوال کی درخواستوں پر سماعت مکمل‘ فیصلہ محفوظ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.