ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

امپیکٹ پلیئر رول میچ کو دلچسپ بنانے کے ساتھ نئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرتا ہے: اشون

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-29
in کھیل
A A
آئی پی ایل آپ کو تجربہ کرنے کا موقع دیتا ہے: اشون
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

نئی دہلی// آف اسپنر آر اشون کا ماننا ہے کہ امپیکٹ پلیئر رول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک اسٹریٹجک رول ہے اور یہ کھیل کو دلچسپ بناتا ہے اور نئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرتا ہے۔
یوٹیوب شو ‘چیکی چیکا’ میں بات چیت کے دوران اشون نے کہا، "امپیکٹ پلیئر رول اتنا بھی برا نہیں ہے، یہ کرکٹ میں حکمت عملی جیسے عناصر کو زیادہ طاقت دیتا ہے۔ اگرچہ اس کا ایک رخ یہ بھی ہے کہ یہ رول آل راؤنڈرز کو پروموٹ نہیں کرتا ہے، لیکن ایسا کرنے سے کسی کو کوئی روک بھی نہیں رہا ہے۔ یہ نسل ہی ایسی ہے کہ کوئی بھی بلے باز، گیندبازی نہیں کرنا چاہتا اور اس کے برعکس بھی۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ امپیکٹ پلیئررول سے آل راؤنڈرز متاثر ہوئے ہیں۔ وینکٹیش ائیر کو ہی دیکھ لیں، وہ کاؤنٹی کرکٹ میں لنکاشائر کے لیے کمال کر رہے ہیں۔ امپیکٹ پلیئر رول کرکٹ میں ایک نئے تجربے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ایک مثال دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، "سن رائزرز حیدرآباد نے شہباز احمد کو امپیکٹ پلیئر کے طورپر لایا اور وہ تین وکٹیں لے کر میچ ونر ثابت ہوئے۔ آئی پی ایل میں، جب اوس موثر ہوتی ہے اور میچ تقریباً یکطرفہ ہو جاتا ہے، تو امپیکٹ پلیئر جیسا اصول بولنگ کا ایک اور آپشن اور کھیل کو متوازن کردیتا ہے۔ جب آپ کے پاس ایک اضافی کھلاڑی کا آپشن ہوتا ہے تو میچ زیادہ قریب ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی اصول کی وجہ سے شہباز احمد، شیوم دوبے اور دھرو جریل جیسے کھلاڑی سامنے آئے اور ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ رول نہیں ہوتا تو جریل جیسے کھلاڑی کو کبھی موقع ہی نہ ملتا۔ اس اصول کی وجہ سے نئے کھلاڑیوں کو جگہ مل رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن، ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش

Next Post

کرشنا پاٹھک، سورج کرکیرا کو گول کیپر کے طور پر ہندوستانی ہاکی ٹیم میں ملی جگہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت
کھیل

چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت

2026-09-12
کھیل

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

2026-09-12
کھیل

تیر اندازی ورلڈ کپ فائنل میں دھیرج بومّادیورا ہندوستان کی واحد امید

2026-09-12
کھیل

سبالینکا نے پیگولا کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-12
کھیل

پتنگ بازی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے مشق کی

2026-09-12
کھیل

میں ہمیشہ سیکھتا رہتا ہوں اور سیکھتے رہنا چاہتا ہوں:محمد شامی

2026-09-12
Next Post
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے

کرشنا پاٹھک، سورج کرکیرا کو گول کیپر کے طور پر ہندوستانی ہاکی ٹیم میں ملی جگہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.