سرینگر//
جنوبی ضلع اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا کر تین معاونین کو قابل اعتراض مواد سمیت گرفتار کیا ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران تین ملی ٹینٹ معاونین کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔
ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت عمیق مشتاق زرگر ولد مشتاق احمد زرگر ساکن کریوا کالونی بجبہاڑہ، اشفاق احمد ڈار ولد یعقوب ڈار ساکن ڈار محلہ آرونی، شاہد احمد گارڈ ہانجی ولد ثنااللہ ساکن ڈار محلہ آرونی کے بطور کی ہے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملی ٹینٹ معاونین کے قبضے سے ایک پستول‘ دو پستول میگزین‘۲۳پستول گولیوں کے راونڈ اور دو گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے ۔
ترجمان نے کہاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ مذکورہ افراد لشکر ہینڈلرز کی ہدایت پر ضلع اننت ناگ میں تخربی سرگرمیوں کو انجام دینے کی فراق میں تھے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔










