جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

امیت شاہ نے کانگریس کے این سی سے انتخابی گٹھ جوڑ کو ’غیر معمولی دھوکہ‘ قراردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-23 - Updated on 2024-08-29
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر داخلہ کا دورہ شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۲۳اگست

مرکزی وزیر داخلہ‘ امیت شاہ نے جموں و کشمیر انتخابات میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے ساتھ اتحاد کے بعد کانگریس پارٹی پر شدید حملہ کرتے ہوئے اسے ’غیر معمولی دھوکہ‘ قرار دیا۔

متعلقہ

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

ایکس پر متعدد پوسٹس میں شاہ نے راہل گاندھی سے 10 سوالات پوچھے، جن میں آرٹیکل 370، علیحدگی پسندی اور پسماندہ طبقات کےلئے ریزرویشن جیسے اہم مسائل پر کانگریس کے موقف پر سوال اٹھائے گئے۔

شاہ نے اپنی پوسٹس میں کانگریس پر سیاسی فائدے کے لئے ملک کے اتحاد اور سلامتی سے بار بار سمجھوتہ کرنے کا الزام لگایا۔

وزیر داخلہ نے نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کو ’غیر معمولی دھوکہ‘ قرار دیتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں ہونے والی پیش رفت کو کس طرح پلٹ سکتا ہے۔

شاہ نے کہا کہ اقتدار کی لالچ کو پورا کرنے کےلئے ملک کے اتحاد اور سلامتی کو بار بار خطرے میں ڈالنے والی کانگریس پارٹی نے ایک بار پھر جموں و کشمیر انتخابات میں عبداللہ خاندان کی نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کرکے اپنے مذموم عزائم کو بے نقاب کیا ہے۔” نیشنل کانفرنس کے منشور میں کئے گئے وعدوں کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی سے میرے 10 سوالات یہ ہیں“۔

وزیر داخلہ نے پوچھا”کیا کانگریس جموں و کشمیر کے لئے علیحدہ پرچم کے نیشنل کانفرنس کے وعدے کی حمایت کرتی ہے؟ کیا راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی آرٹیکل 370 اور 35 اے کو بحال کرنے اور جموں و کشمیر کو دوبارہ بدامنی اور دہشت گردی کے دور میں دھکیلنے کے جے کے این سی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں؟ کیا کانگریس کشمیر کے نوجوانوں کے بجائے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرکے علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کی حمایت کرتی ہے؟ کیا کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی پاکستان کے ساتھ ایل او سی ٹریڈ شروع کرنے کے نیشنل کانفرنس کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، جس سے سرحد پار دہشت گردی اور اس کے ماحولیاتی نظام کو فروغ ملے گا“؟

اپنے سوالات کو جاری رکھتے ہوئے شاہ نے پوچھا”کیا کانگریس دہشت گردی اور پتھراو¿ میں ملوث لوگوں کے رشتہ داروں کو سرکاری نوکریوں میں شامل کرنے کی حمایت کرتی ہے، جس سے دہشت گردی، انتہا پسندی اور ہڑتالوں کا دور واپس آئے گا؟ اس اتحاد نے کانگریس پارٹی کے ریزرویشن مخالف موقف کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کیا کانگریس جے کے این سی کے دلتوں، گجروں، بکروال اور پہاڑی برادریوں کے لئے ریزرویشن ختم کرنے کے وعدے کی حمایت کرتی ہے اور اس طرح ان کے ساتھ ناانصافی کرتی ہے؟ کیا کانگریس چاہتی ہے کہ شنکراچاریہ ہل کو تخت سلیمان اور ہاری پربت کو کوہ مارن کے نام سے جانا جائے؟ کیا کانگریس جموں و کشمیر کی معیشت کو دوبارہ بدعنوانی کی طرف دھکیلنے اور اسے پاکستان کے حمایت یافتہ منتخب خاندانوں کے حوالے کرنے کی سیاست کی حمایت کرتی ہے؟ کیا کانگریس پارٹی جموں اور وادی کے درمیان امتیازی سلوک کی جے کے این سی کی سیاست کی حمایت کرتی ہے؟ کیا کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی کشمیر کو خودمختاری دینے کی جے کے این سی کی تقسیم کی سیاست کی حمایت کرتے ہیں؟“

شاہ نے پوسٹ میں مزید لکھا”مودی حکومت نے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد دلتوں، قبائل، پہاڑیوں اور پسماندہ برادریوں کو ریزرویشن دے کر ان کے خلاف برسوں سے جاری امتیازی سلوک کو ختم کیا۔ کیا راہل گاندھی جے کے این سی کے منشور کی حمایت کرتے ہیں، جس میں دلتوں، گجروں، بکروال اور پہاڑیوں کے لئے ریزرویشن ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے؟ نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کرنے کے بعد اب انہیں ریزرویشن پالیسی پر کانگریس پارٹی کا موقف واضح کرنا چاہئے۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر حکومت نے انتخابات کی تاریخوں کو تعطیلات کے طور پر اعلان کیا

Next Post

مفت بجلی کا وعدہ … لیکن !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر ایئر بیس پر اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن تعینات
تازہ تریں

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

2025-07-10
تازہ تریں

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

2025-07-10
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
تازہ تریں

وادی میںجاری بارشوں سے شدید گرمی کی لہر سے لوگوں کو راحت 

2025-07-10
اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان
ٹاپ سٹوری

اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان

2025-07-10
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

مفت بجلی کا وعدہ … لیکن !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.