سرینگر//
سرینگر میں پیر کی صبح ایک پولیس اہلکار کی عیدگاہ میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک پولیس اہلکار، جو مبینہ طور پر ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کا پی ایس او تھا، پیر کی صبح عید گاہ، سری نگر کے سیدا پورہ میں واقع اپنے گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔
ایک عہدیدار نے کہا کہ پولیس اہلکار کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیاہے۔
دریں اثنا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔