ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فل ڈریس ریہرسل۔۔۔سخت سکیورٹی حصار میں سرینگر اور جموں میں تقاریب کا اہتمام

امسال بھی۱۵؍اگست کی تقریب میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد متوقع :بدھوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-14
in اہم ترین
A A
فل ڈریس ریہرسل۔۔۔سخت سکیورٹی حصار میں سرینگر اور جموں میں تقاریب کا اہتمام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر//
جموںکشمیر کے دونوں دارالحکومتوں سرینگر اور جموں میں منگل کے روز سخت ترین حفاظتی حصار اور ڈرون کیمروں کی نگرانی میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔
اس کے علاوہ ضلعی ہیڈکوارٹروں میں بھی سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ فل ڈریس ریہرسل تقریبات کا انعقاد عمل میں آیا۔
سرینگر کے ہائی سیکورٹی زون بخشی اسٹیڈیم اور مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر بالترتیب ڈویژنل کمشنر کشمیر اور ڈویڑنل کمشنر جموں نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی۔
سرینگر میں منعقدہ ریہرسل تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کے ساتھ ساتھ مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈ اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے پریڈ میں حصہ لیا۔
فل ڈریس ریہرسل کی اس تقریب، جس کی مانیٹرنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے کی گئی، میں فنکاروں اور طالب علموں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے ۔
فل ڈریس ریہرسل کی تقریب میں صوبائی کمشنر کشمیر نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی۔ اس موقع پر کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وی کے بردی اور دیگر سینئر سول و پولیس عہدیدار موجود تھے ۔
یو این آئی کے نامہ نگار کے مطابق فل ڈریس ریہرسل کے دوران بخشی اسٹیڈیم کی طرف جانے والے روڑ کو کئی مقامات پر سیل کیا گیا تھا۔ نیز اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سینکڑوں کی تعداد میں سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔
نامہ نگار کے مطابق سرینگر میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی فل ڈریس ریہرسل تقریب کی ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی گئی۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ یوم آزادی کی ریہرسل تقریبات کے دوران اضلاع میں واقع اسٹیڈیموں کے اندر و باہر بھی سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اضافی اہلکاروں کو تعینات کر رکھا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ فل ڈریس ریہرسل تقریبات، جن میں طلبا، فنکاروں اور سیکورٹی فورسز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، پرامن طور پر اختتام کو پہنچیں۔
اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر ‘وی کے بدھوری نے کہا کہ فل ڈرس ریہرسل میں بچوں اور دوسرے شرکا نے کافی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ امسال بھی۱۵؍اگست کی تقریب میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد متوقع ہے ۔
ادھر جموں میںیوم آزادی کی تقریبات کے لئے فل ڈریس ریہرسل آج یہاں ایم اے سٹیڈیم میں پورے حب الوطنی کے جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی۔
صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔
کمار نے اَپنے خطاب میں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور سب پر زور دیا کہ وہ ہماری عظیم قوم کے اتحاداورکثرت میں وحدت کی حفاظت کا عہد کریں۔
یوم آزادی پریڈ میں ایس ایس بی، سی آر پی ایف، آئی آر پی وومن بٹالین، آئی آر پی مین بٹالین، جے کے اے پی، ڈِی پی ایل جموں، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، فارسٹ پروٹیکشن فورس، سینک سکول، این سی سی بوائز، گرلز، جی جی ایچ ایس ایس مبارک منڈی، جی ایچ ایس ایس گاندھی نگر، ایس آر ایم ایل ماڈل ایچ ایس، جی جی ایچ ایس ایس ریہری، جی ایچ ایس ایس پالورا، جے کے پی پبلک سکول میران صاحب گرلز، بوائز جی ایچ ایس جانی پور، جی ایچ ایس ایس سروال، جی ایچ ایس ایس ستواری اور جی ایچ ایس ڈگیناکے دستے شامل تھے۔
مارچ پاسٹ کا بی ایس ایف ، جے کے اے پی ، آرمی پبلک سکول جموں کینٹ ، جموں کے پولیس پبلک سکول میران صاحب سمیت سکولی طلبأکے پائپ اور براس بینڈ بھی حصہ تھے۔
جموں و کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈلنگویجز کے سکولی بچوں اور فنکاروں نے قومی اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کے موضوعات پر مبنی ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ کلچرل پروگراموںمیں جموں و کشمیر یو ٹی کی ہم آہنگی اور مشترکہ ثقافت ، لوک موسیقی اور رقص کی عکاسی کی گئی۔
اِ س موقعہ پرایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آنند جین ،ڈی آئی جی جموں سانبہ کٹھوعہ۔ کمشنر جے ایم سی، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہان اور سینئر سول اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔
اطلاعات کے مطابق یونین ٹریٹری آف لداخ کے دونوں اضلاع میں بھی فل ڈریس ریہرسل کی تقریبات منعقد ہوئیں جن میں طلبا، فنکاروں، سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ عام لوگوں اور سول و پولیس انتظامیہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
دوسری جانب جموں کشمیر حکومت نے تین دہائیوں سے جاری روایت کو برقرار و بحال رکھتے ہوئے امسال بھی یوم آزادی کی تقریبات میں سرکاری ملازمین کی شرکت کو لازمی و ضروری قرار دیا ہے ۔
حکومت نے اس سلسلے میں باقاعدہ حکم نامے جاری کئے ہیں جن میں حکم کی عدولی کرنے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لانے کا انتباہ کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور اور پلوامہ میں چار منشیات فروش گرفتار:پولیس

Next Post

سنہا کی یونیورسٹیوں کو این آئی آر ایف کی درجہ بندی میں جگہ بنانے پر مبارکباد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
انتظامیہ زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے:سنہا

سنہا کی یونیورسٹیوں کو این آئی آر ایف کی درجہ بندی میں جگہ بنانے پر مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.