سرینگر//
منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے جموںکشمیر پولیس نے سوپور اور پلوامہ میں چار منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کرکے ضبط کی ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سوپور پولیس نے بس اسٹینڈ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران دو افراد کو روک کر ان کے قبضے سے ۲۰۹نشہ آور کپشول برآمد کئے گئے ۔
ترجمان نے کہاکہ دونوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔
گرفتار شدگان کی شناخت وسیم نبی وانی ولد غلام نبی وانی اور تفضل اسلام ولد نصیر احمد پرے ساکن ماڈل ٹاون سوپور کے بطور کی گئی ہے ۔
دریں اثنا پلوامہ پولیس نے گانگو پلوامہ کے نزدیک ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی جس دوران ٹرک سے ممنوع نشیلی اشیائبرآمد کی گئی ۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کی شناخت سکھدیو سنگھ ولد صرت سنگھ ساکن پنجاب کے بطور کی ہے ۔
ترجمان کے مطابق گرفتار شخص سے پوچھ تاچھ کے بعد ایک اور منشیات فروش محمد یوسف گڈا کو حرات میں لیا گیا اور اس کے قبضے سے بھی ممنوع نشیلی اشیائبرآمد کی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کے لئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہر ایک کو اپنا دست تعاون فراہم کرنا چاہئے ۔