منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

قائد ثانی کی بریکنگ نیوز!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-08-14
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

یقینا خبر یہ نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے کہ اپنے قائد ثانی ‘اعلیٰ حضرت جناب ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب نے الیکشن … اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے… اس عمر میں لڑنے کا اعلان کیا ۔یقینا یہ خبر نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیں ہے کیونکہ ان کے صاحبزادے‘گورے گورے بانکے چھورے عمر عبداللہ نے الیکشن لڑنے سے منع کیا ہے… ایسے میں قائد ثانی وزارت اعلیٰ کی کرسی کسی اور کیلئے کھلا کیسے چھوڑ سکتے تھے… اس لئے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ابھی مر نہیں گئے ہیں‘ جہاں ضرورت ہو گی وہ الیکشن لڑیںگے ۔ دُعا ہے اللہ میاں انہیں عمر دراز عطا کرے۔ خبر یہ ہے کہ قائد ثانی کاکہنا ہے کہ ان کی نیشنل کانفرنس اسمبلی الیکشن کسی دوسری جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریگی اور… اور سبھی ۹۰ کے ۹۰ حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی… آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس میں خبر کیا ہے… صاحب! اس میں خبر یہ ہے کہ … کہ جہاں قائد ثانی پی ڈی پی کے ساتھ کسی بھی انتخابی مفاہمت کو خارج از امکان قرار دے رہے ہیں وہیں یہ جناب کانگریس پارٹی کے ساتھ بھی اتحاد سے انکار کررہے ہیں… اس کے باوجود کررہے ہیں کہ ملکی سطح پر این سی انڈیا بلاک کا حصہ ہے جس میں کانگریس اور پی ڈی پی دونوں ہیں… پی ڈی پی سے اتحاد نہ کرنا تو صاحب ہماری سمجھ میں آگیا تھا اور… اور لوک سبھا الیکشن کے دوران ہی سمجھ میں آگیا تھا… لیکن کانگریس سے بھی کسی قسم کے گٹھ جوڑ سے انکار… اللہ میاں کی قسم قائد ثانی کی یہ بات ہماری سمجھ میں نہیں آرہی ہے … کیا یہ کہہ کر ڈاکٹر صاحب کسی تیسری قوت … سیاسی قوت کو کوئی اشارہ دینا چاہتے ہیں ؟ یہ اشارہ کہ آج سے دس سال پہلے آپ نے کشمیر کی ایک جماعت کو آزمایا تھا آج دس سال بعد ہمیں بھی موقع دیجئے… یقین کیجئے کہ ایسا ہو سکتا ہے اور… اور اس لئے ہو سکتا ہے یہ جو سیاست ہے اس میں مستقل کچھ بھی نہیں… دوست اور نہ دشمن۔اور ڈاورکٹر صاحب بھی شاید اسی بات کا اشارہ دینا چاہتے ہیں کہ…کہ ابھی ان کی عمر اتنی بھی نہیں ہو گئی ہے کہ… کہ آپ ان پر بہکی بہکی باتیں کرنے کا الزام لگا ئیں …نہیں صاحب ایسا نہیں ہے۔ قائد ثانی نے جو کہا سوچ سمجھ کر کہا … یہ کہا کہ ان کی جماعت کسی سے گٹھ جوڑ نہیں کرے گی … بالکل بھی نہیں کرے گی اور… اور اللہ میاں کی قسم یہی اصل خبر بھی ہے ۔ بریکنگ نیوز ہے …قائد ثانی کی بریکنگ نیوز۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی انتخابات :سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے الیکشن کمیشن ہوم سیکرٹری سے ملاقی ہوگا

Next Post

تلخ نوائی کیلئے ہم معذرت خواہ ہیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

تلخ نوائی کیلئے ہم معذرت خواہ ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.