نئی دہلی/۱۳اگست
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے الیکشن کمیشن ہوم سیکرٹری سے ملاقی ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا کے ساتھ میٹنگ کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔
جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے اس بات پر زور دیا تھا کہ الیکشن اتھارٹی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرانے کے لئے پرعزم ہے۔
کمار نے زور دے کر کہا تھا کہ کوئی بھی بیرونی یا اندرونی طاقت انتخابی عمل کو پٹری سے نہیں اتار سکتی۔(پی ٹی آئی)