جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اوقات کار :ایک اور بات!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-07-10
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سکینہ جی کا تجربہ !

اب پڑ ھائی میں بھی ہائبرڈ ماڈل

نہیں صاحب ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ ہم حمایت کرتے ہیں … اس سب کی حمایت کرتے ہیں ‘ ان سب تجربوں کی حمایت کرتے ہیں جو آجکل ہو رہے ہیں… محکمہ تعلیم کی جانب سے ہو رہے ہیں… اسکولوں میں اوقات کارکے حوالے سے ہو رہے ہیں… ہم اس سب کی حمایت نہیں کررہے ہیں… اور اس لئے بھی نہیں کررہے ہیں کہ صاف لگ رہاہے کہ محکمہ تعلیم جو کچھ بھی کررہا ہے… یا اس نے اس حوالے سے جو کچھ بھی کیا ‘بغیر سوچے سمجھے کیا یا پھر ایک ناقص سوچ کے تحت کیا… اگر… جی ہاں اگر ایسا نہیں ہو تا تو… تو اس محکمہ کی وزیر…سکینہ ایتو صاحبہ بار بارصفائیاں دیتی نہیں نظر نہیں آتیںکہ… کہ ان کے محکمہ نے جو کچھ کیا وہ حتمی نہیں ہے… اسے بدلا جا سکتا ہے اور… اور آج تو انہوں نے واضح اور غیر مبہم انداز میں کہا کہ اسے بدلا جائیگا …اس لئے صاحب آپ مطمئن رہیے کہ …کہ ہم اس سب کی حمایت نہیں کررہے ہیں… لیکن… لیکن ایک بات جو ہم کہنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ …کہ کیا یہ ضروری ہے کہ ہم جو کچھ کرتے آئے ہیں اسی کو دہرائیں … اس کی رٹ لگاتے پھریں ؟ہم ۸/۹ بجے سے پہلے بچوں کو اسکول بھیجنے کے عادی نہیں ہیں… یہ ہماری عادت نہیں ہے تو… تو کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ ہم اس عادت کو بدلنے کیلئے تیار ہی نہیں ہیں… یا اس عادت کو بدلا نہیں جا سکتا ہے… محکمہ تعلیم نے اگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی لائی تو… تو یہ آپ بھی جانتے ہیں اور ہم بھی کہ … کہ اس کی ایک وجہ تھی … وجہ یہ تھی کہ بچوں کو جھلستی دھوپ سے بچایا جائے… اسی سوچ کے تحت یہ فیصلہ لیا گیا… بس اس فیصلے کی دیر تھی کہ … کہ سوشل میڈیا پر سیلاب آیا … ننھے منھے بچوں کی نیم بیداری میں ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں اور حکومت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا… ایک بات جسے ہم سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کیا صرف ہمارے ہی بچے ہیں… کیا کہیں اور اتنے سویرے بچے… ننھے منھے بچے اسکول نہیں جاتے ہیں… کیا وہاں بھی بچوں کی نیند اور آرام کی آڑ میں اسکولوں میں صبح کے اوقات کار کی مخالفت کی جاتی ہے … یقینا نہیں کی جاتی ہے… زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ہے… جموں میں دیکھ لیجئے کہ وہاں گرما گرم موسم میں اسکولوں کے اوقات کار کیا ہوتے ہیں اور… اور ان اوقات کار کے خلاف سوشل میڈیا پر کتنے ویڈیوز اپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔خیر آپ ٹینشن نہ لیں سکینہ جی جلد ہی نئی ٹائمنگ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی اور… اور پھر یقینا آپ کی…ہمارا مطلب ہے بچوں کی نیند میں کوئی خلل نہیں پڑے گا ۔ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

Next Post

 کشمیر کے بازاروں میں غیر معیاری ادویات کی بلا روک ٹوک دستیابی 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سکینہ جی کا تجربہ !

2025-07-09
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب پڑ ھائی میں بھی ہائبرڈ ماڈل

2025-07-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ صرف دعویٰ ہے…

2025-07-06
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2025-07-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

 کشمیر کے بازاروں میں غیر معیاری ادویات کی بلا روک ٹوک دستیابی 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.