سرینگر//
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں کمسن لڑکا نہانے کے دوران پانی میں غرقآب ہوا اور بعد ازاں اس کی لاش باز یاب کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں کمسن لڑکا جس کی شناخت فرمان مجید ولد مجید لون ساکن مکر کوٹ گریزکے بطور ہوئی ہے کشن گنگا میں نہا رہا تھا کہ اس دوران پانی کے تیز بہاو نے اس کو بہا کر لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور انتھک کوشش کے بعد لڑکے کی لاش باز یاب کی گئی۔
قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
ادھرجنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قصبہ قاضی گنڈ کے لوور منڈا علاقے میں ہفتے کی صبح ایک نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے لوور منڈا علاقے میں اولڈ ٹول پوسٹ کے نزدیک ہفتے کی صبح ایک نوجوان کی لاش بر آمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تلاش کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت یاسر حمید بیگ ولد عبدالحمید بیگ ساکنہ زن ہال بانہال کے طور پر کی گئی ہے ۔