سرینگر//
محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں اگلے تین دنوں کے دوران جموں کشمیر کے کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے حساس علاقوں میں سیلاب، بادل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور پتھر گرنے کے امکان کے ساتھ مختصر مدت کے لئے شدید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ ۳سے ۵؍ اگست تک دن کے وقت کچھ مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر رات اور علی الصبح ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح ۶سے ۸؍اگست تک کشمیر ڈویڑن اور جموں ڈویڑن کے کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ نے مزید کہا کہ۹سے۱۱؍ اگست تک کشمیر ڈویڑن کے دور دراز مقامات اور جموں ڈویڑن کے وسیع مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ اگلے تین دنوں کے دوران جموں و کشمیر کے حساس مقامات پر فلیش فلڈ ، بادل پھٹنے ، لینڈ سلائیڈنگ ، مٹی کے تودے گرنے اور پتھر گرنے کے امکان کے ساتھ مختصر مدت کے لئے شدید بارش اور جموں و کشمیر کے کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔