بڈگام//
بڈگام کے کھاگ کے سگن علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک ریچھ نے مویشی چرانے کے دوران ایک ادھیڑ عمر شخص کو کچل دیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ۴۵ سالہ غلام احمد لون کے نام سے ہوئی ہے جو سوگن یارینار کھاگ کا رہائشی تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق ریچھ اچانک قریبی جنگل سے نمودار ہوا اور اس نے متاثرہ شخص پر حملہ کردیا جو قریبی کھیت میں اپنے مویشیوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ اسے بچانے کی کوششوں کے باوجود متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ ریچھ بہت جارحانہ تھا اور کسی کو قریب نہیں آنے دیتا تھا۔’’یہ خاندان کیلئے ایک المناک نقصان ہے۔‘‘