سرینگر//
جموں کشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے حبہ کدل علاقے میں ایک نامعلوم دوشیزہ نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کیا۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر پائین شہر کے حبہ کدل علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک دوشیزہ نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی ۔
معلوم ہوا ہے کہ دوشیزہ کو بچانے کی بھی کوشش کی تاہم پانی کی تیز لہروں نے اسے بہا کر لیا۔ بعدازاں ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ایس ڈی آر ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دوشیزہ کی لاش کو باز یاب کرنے کی خاطر آپریشن جاری ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔