سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے کئی اقدام کئے ہیں۔
ایل جی نے کہا کہ حال ہی میں جموں و کشمیر سمادھان پورٹل اور ایپ شروع کئے گئے تاکہ شکایات درج کرنے کے لئے اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لئے ایک آسان طریقہ فراہم کیا جا سکے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کے روز ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’آج ’ایل جی ملاقات‘میں لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل کو سنا‘‘۔
سنہا نے کہا’’افسروں کو ہدایت دی کہ وہ زیر التوا شکایات کو تیز رفتار بنیادوں پر حل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ نظام جواب دہ اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہو‘‘۔
ایل جی نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے کئی اقدام کئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حال ہی میں جموں و کشمیر سمادھان پورٹل اور ایپ شروع کئے گئے تاکہ شکایات درج کرنے کیلئے اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانے کیلئے ایک آسان طریقہ فراہم کیا جا سکے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ زِیر اِلتوا ٔشکایات کے حل میں تیزی لائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ نظام جوابدہ اور عوام کی ضروریات کو پورا کرے۔
سنہا نے کہا ’’ ہم نے عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل میں زیادہ شفافیت بھی فراہم کی ہے۔ ہمارا مقصد سماج کے پسماندہ طبقے کی ضروریات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے شہریوں کو بااِختیار بنانا ہے۔‘‘اُنہوں نے آج کے’’ ایل جی ملاقات‘‘ پروگرام میں شکایت کنندگان کی متعدد شکایات کا موقعہ پر ہی اَزالہ کیا۔
گاندربل کے باملورا گائوں کے باشندوں کی جانب سے ان کے گاؤں کو آبپاشی کے پانی کی سہولت سے متعلق شکایات کے حل کیلئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔
پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والی اُلفت بی جنہوں نے پی ایم اے وائی سکیم کے تحت مکان کی تعمیر کے لئے درخواست دی تھی، نے اُن کی طویل عرصے سے زِیر اِلتوا ٔشکایت کو دور کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی زیرقیادت یو ٹی اِنتظامیہ کا بھی شکریہ اَدا کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے او بی سی سر ٹیفکیٹ کے اِجرا ٔسے متعلق ضلع بانڈی پورہ کے عبید فیاض نجار کی شکایت پر متعلقہ محکمہ کو مناسب اَقدامات کرنے اور مستحق اِستفادہ کنندگان کو بغیر کسی پریشانی سہولیت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
سنہا نے سانبہ سے تعلق رکھنے والے راکیش کمار کی شکایت پر جواب دیتے ہوئے صحت اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع ہسپتال سانبہ اور دیگر سرکاری صحت اِداروں میں لگائے گئے آکسیجن پلانٹ کے کام کاج کا جائزہ لیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ آسانی سے کام کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے’ ایل جی ملاقات‘ پروگرام میں یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔
سیکرٹری پبلک گریوینس ڈیپارٹمنٹ محمد اعجاز نے ’ ایل جی ملاقات ‘ پروگرام کی نظام کے فرائض اَنجام دئیے۔