سرینگر /۲۹جولائی
طویل خشک سالی اور جھلستی گرمی سے راحت ملتے ہوئے سرینگر اور وادی کے کچھ دوسرے میدانی علاقوں میں آج صبح سے وقفے وقفے پر بارشےں ہو رہی ہےں ۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ وادی کے مختلف میدانی علاقوں میں وقفے وقفے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔
سرینگر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں آج صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا اور دوپہر سے ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔وادی کے شمال و جنوب سے بھی بارشوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہےں ۔
ادھردارلحکومت سری نگر میں مسلسل رواں سیزن کی دوسری گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب اتوار اور پیر کی درمیانی شب کا درجہ حرارت24.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بتادیں کہ سری نگر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کا درجہ حرارت24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے ماہر موسمیات فیضان عارف کا کہنا ہے کہ سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت 24.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
فیضان نے کہا کہ سری نگر میں ماہ جولائی میں دوسری بار اتنا شبانہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے قبل ازیں سال 2021 میں 26 کو شبانہ درجہ حرارت24.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں ماہ جولائی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت25.2 ڈگری سینٹی گریڈ 21 جولائی 1988 کو ریکارڈ ہوا تھا۔
یاد رہے کی اتوار کو اس موسم کا گرم ترین دن ثابت ہوا اور درجہ حرارت 36.2ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔