اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں میں دہشت گردی کے خاتمے کےلئے کشمیر ماڈل اپنائیں گے: ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-20
in تازہ تریں
A A
جموں میں دہشت گردی کے خاتمے کےلئے کشمیر ماڈل اپنائیں گے: ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۲۰جولائی

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ جموں خطے میں دشمن کی طرف سے دہشت گردی کی بحالی کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز ’کشمیر ماڈل‘ کو اپنائیں گی۔

متعلقہ

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

ایل جی یہاں ڈل جھیل کے کنارے واقع بین الاقوامی کنونشن سینٹر میں ’حوصلہ 2.0 ‘اور اسٹارٹ اپ پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

سنہا نے کہا کہ جموں کے عوام نے کبھی بھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی بلکہ ہمیشہ اس کے خلاف کھڑے رہے۔ جموں و کشمیر گزشتہ چار سے پانچ سالوں میں ایک بڑی تبدیلی سے گزرا ہے۔ کشمیر کے دس اضلاع میں امن قائم ہے اور نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جدت طرازی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں اپنا مستقبل سنوار رہے ہیں۔

ایل جی نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک جموں و کشمیر میں امن کو ہضم نہیں کر پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں خطے میں دہشت گردی کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ”ہم کسی بھی قیمت پر جموں میں دہشت گردی کی بحالی کی اجازت نہیں دیں گے اور جموں میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کشمیر ماڈل کو اپنائیں گے۔ جس طرح سیکورٹی فورسز نے کشمیر میں دہشت گردی کو کچل دیا، اسی طرح کی حکمت عملی جموں میں بھی اپنائی جائے گی“۔

سنہا نے کہا کہ وادی میں ایک پرامن ماحول ہے اور کوئی بھی پانچ سال پہلے اس کے بارے میں کبھی نہیں سوچ سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ ”ہم نے بیک ٹو ولیج لانچ کیا، میرے شہر میرا فخر، پنچایت کی سطح پر ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے لئے نوجوانوں کی شناخت جیسے پروگرام متعارف کئے“۔

ایل جی سنہا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آرمی چیف جنرل اوپیندرا دویدی فوج پر دہشت گردانہ حملوں میں اضافے، خاص طور پر 16 جولائی کو ڈوڈہ ضلع میں دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن رینک کے افسر سمیت چار فوجیوں کی ہلاکت کے تناظر میں ایک اعلی سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کرنے کے لئے جموں پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ 32 مہینوں میں جموں و کشمیر میں کارروائی میں 48 فوجی مارے گئے ہیں۔

سنہا نے کہا کہ فی الحال جموں و کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر 540 لڑکے اور لڑکیاں کاروباری بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کل 840 اسٹارٹ اپ قائم ہوئے ہیں جن میں سے 265 نوجوان خواتین کے ذریعہ چلائے جا رہے ہیں۔

ایل جی نے کہا کہ گزشتہ چار سے پانچ سالوں میں جموں و کشمیر نے سرکاری بھرتی کے عمل میں شفافیت دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا”کسی بھی شخص کو کسی بھی طرح کے اثر و رسوخ کی بنیاد پر مقرر نہیں کیا گیا ۔ ٹھیلے چلانے والوں، سبزی فروشوں اور اسٹریٹ وینڈروں کے بچوں کو پہلی بار سرکاری نوکری ملی ہے۔ “

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر میں 26 جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان

Next Post

500 پیرا کمانڈوز کو جموں میں پاکستانی دہشت گردوں کی تلاش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
Next Post
راجوری میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، پونچھ میں اضافی فورسز تعینات

500 پیرا کمانڈوز کو جموں میں پاکستانی دہشت گردوں کی تلاش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.