سرینگر//
شمالی ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناکر۲ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایک دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا’’کیرن سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک فوج نے جمعرات کو دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناکر۲ دہشت گردوں کو مار گرایا‘‘۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کیرن سیکٹر میں جمعرات کی صبح فوج نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا گیا۔
معلوم ہواہے کہ مستعد اہلکاروں نے دہشت گردوں کو للکارا جس دوران گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے ۔