سرینگر//
ممبر حج کمیٹی آف انڈیا (ایچ سی آئی) انجینئر اعجاز حسین نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر سے حج۲۰۲۲ کی پہلی پرواز ۵ جون کو سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرے گی۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اعجاز کے حوالے سے بتایا ’’جموں کشمیر سے پہلی حج ۲۰۲۲ پرواز۵ جون کو سرینگر کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرے گی‘‘۔ انہوں نے خواہشمندوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بیگ پیک کریں اور مقدس زیارت کیلئے تیار ہوجائیں۔
کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے درمیان اس سال دنیا بھر سے۱۰ لاکھ مسلمان حج ادا کریں گے۔ ہندوستان سے ۸۳۰۰۰ مسلمان اور جموں کشمیر سے تقریباً ۷۰۰۰ مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج کمیٹی آف انڈیا اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ حجاج کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ سہولیات موجود ہیں۔
اعجاز بالترتیب سرینگر اور لکھنؤ میں ایمبارکمنٹ پوانٹس کے سربراہ ہوں گے۔