سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں زائد از چار برسوں سے گرفتاری سے بچنے والے ایک مفرور شخص کو گرفتار کیا ہے ۔
گرفتار شدہ شخص کی شناخت فیروز احمد خان ساکن زہان پورہ بونیار کے طور پر کی گئی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس نے بارہمولہ میں چار برسوں سے زیادہ عرصے سے گرفتاری سے بچنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو پولیس اسٹیشن بونیار میں درج آئی پی سی کے متعلقہ دفعات کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۰/۱۲میں ملوث ہے ۔
گرفتار شدہ شخص کی شناخت فیروز احمد خان ساکن زہان پورہ بونیار کے طور پر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس بونیار کی عدالت نے مذکورہ مفرور شخص کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا جو سال۲۰۲۰سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ مزلم کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا اور اس کو ضلع جیل بارہمولہ میں بند رکھا گیا۔انہوں نے کہا’’پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سخت اقدام کر رہی ہے کہ گرفتاریوں سے بچنے والے مفرور افراد کو گرفتار کیا جائے ۔‘‘