سرینگر//
جموں کشمیر کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے کشمیر کے گورنمنٹ ڈگری کالجوں اور جموں خطے کے سرمائی زون کے علاقوں میں۱۵جولائی سے۱۰روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری آلوک کمار کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ یہ چھٹیاں۱۵ جولائی سے شروع ہوکر ۲۴جولائی کو اختتام پذیر ہوں گی۔
حکمنامے میں کہا گیا’’کشمیر کے تمام گورنمنٹ ڈگری کالجوں اور جموں صوبے کے سرمائی زون کے علاقوں میں۱۵جولائی سے۲۴جولائی تک گرمائی چھٹیاں رہیں گی‘‘۔
دریں اثنا جھلسانے والی گرمیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے جموں کشمیر میں۲۰جولائی تک کہیں کہیں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔