کرگل///
لیہہ لداخ میں آج شام سلنڈر دھماکے میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔
فوجی کی شناخت شاہنواز عزیز بھٹ کے طور پر کی گئی ہے جو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ساہو سچن گاؤں کا رہنے والا ہے۔وہ ۱۳ گارڈز آر آر سے وابستہ تھا۔
شہید فوجی کے بھائی غلام حسن بھٹ نے ایک مقامی خبر رساں ادارے کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ شاہنواز بحالی کے کام کے مقام پر موجود تھے جب آکسیجن سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔
متاثرہ کے پسماندگان میں بیوی اور دو چھوٹے بچے ہیں۔
جب پی آر او لیہہ لیفٹیننٹ کرنل پی ایس سندھو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فوجی کی موت کی تصدیق کی۔