جموں/۸جولائی
جموں وکشمیر کے ریاسی ضلعی کے تلی چاسنا علاقے میں درمیانی شب سے تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
اطلاعات کے مطابق مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ریاسی کے تلی چاسنا علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار دیر شام سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جو پیر کی صبح بھی جاری تھا۔
ذرائع کے مطابق سلامتی عملے نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پولیس ، فوج اور سی آپی ایف کی جانب سے تلاشی آپریشن چلایا جارہا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کوناکام بنایاجاسکے ۔
واضح رہے کہ ملی ٹینٹ حملوں کے بعد جموں کے ریاسی ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔