پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک

’ہم قوم کے تئیں اپنے بہادر جوانوں کی مثالی قربانی کو کبھی بھول نہیں سکتے ہیں:سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-30
in اہم ترین
A A
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں جمعہ کی شب حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) کے قریب دریائے شیوک میں ایک ٹینک کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں۵فوجی جوان جاں بحق ہوگئے ۔
فوج کی فائر اینڈ فیوری کور نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ۲۸ جون کی شب فوجی تربیتی سرگرمی سے فارغ ہونے کے بعد مشرقی لداخ کے ساسر برنگسا کے قریب دریائے شیوک میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہوا جس میں فوج کا ایک ٹینک پھنس گیا۔
فوج نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی بچائو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم پانی کے بہائو میں تیزی اور سطح میں اضافے کی وجہ سے بچائو آپریشن کامیاب نہ ہوسکا جس کے نتیجے میں ٹینک کا عملہ جان کی بازی ہار گیا۔
پوسٹ میں کہا گیا’’فوج مشرقی لداخ میں آپریشن کے دوران پانچ بہادر جوانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ بچائو آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ دولت باغ اولڈی کے مندر موڑ علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ٹی۷۲ٹینک جسے فوج کے اہلکار چلا رہے تھے دریا عبور کرنے کے دوران غرق آب ہوگیا۔انہوں نے کہا’’ٹینک میں پانچ فوجی جوان سوار تھے جب یہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثے میں پانچوں جوانوں کی موت واقع ہوئی‘‘۔
دریں اثنا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس حادثے پر اظہار دکھ کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے ۔
سنگھ نے’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’لداخ میں ایک ٹینک کو دریا پار کرانے کے دوران پیش آنے والے حادثے ، جس میں ہماری فوج کے پانچ بہادر جوان جاں بحق ہوئے ، پر گہرا دکھ ہوا‘‘۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا’’ہم قوم کے تئیں اپنے بہادر جوانوں کی مثالی قربانی کو کبھی بھول نہیں سکتے ہیں‘‘۔
سنگھ نے متاثرہ کنبوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا’’قوم مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر میں۷جولائی تک بارشوں کا امکان

Next Post

امر ناتھ یاترا:بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے پر نائب تحصیلدار پہلگام معطل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
رشوت لینے کا الزام :ایس ایچ او نشاط معطل

امر ناتھ یاترا:بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے پر نائب تحصیلدار پہلگام معطل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.