پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں خطے میں۶سے۷جنگجو گروپ سرگرم ہیں:اے ڈی جی پی جموں

’ بدھ کوانکائونٹر میں ہلاک ہونے والے جنگجوئوں نے حال ہی میں در اندازی کی تھی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-28
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

جموں//
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) زون جموں آنند جین کا کہنا ہے کہ جموں خطے میں۶ سے۷جنگجو گروپ سرگرم ہیں جن میں سے۳سے۴گروپ ضلع ڈوڈہ میں موجود ہیں۔
جین نے کہا کہ ڈوڈہ میں بدھ کے روز انکائونٹر کے دوران ہلاک ہونے والے جنگجوئوں نے حال ہی میں در اندازی کی تھی۔
اے ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو ڈوڈہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
جین نے کہا’’دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد ہم نے اس علاقے میں۱۲جون کے آس پاس تلاشی آپریشن شروع کیا تھا اور اس دوران گولیوں کے تبادلے کے دوران ہمارا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا تھا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’بعد ازاں علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن جاری رکھا تھا‘‘۔
اے ڈی جی پی جموں نے کہا کہ بدھ کی صبح دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں ایک اور اطلاع ملی تو علاقے کو محاصرے میں لے کر تین دہشت گردوں کو مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہلاک شدگان کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوئی جس کے لئے تحقیقات جاری ہے۔
جین کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کو کس نے مدد کی ہے اس سلسلے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ میں تین دہشت گردوں کی ہلاکت ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس سے لوگوں کو راحت کی سانس نصیب ہوگی۔
جموں میں جنگجوئوں کی موجودگی کے بارے میں اے ڈی جی پی نے کہا کہ ڈوڈہ میں۳سے۴دہشت گرد گروپ موجود ہیں جبکہ جموں خطے میں کل ملا کر ۶سے۷ دہشت گرد گروپ سرگرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع پیکیج کو دیکھا جا رہا ہے ۔
جین نے لوگوں سے مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا’’لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ہماری مدد کریں تاکہ ان کی نشاندہی کی جا سکے جو دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں۔جاں بحق ملی ٹنٹوں سے اسلحہ بر آمد ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے۲؍ایم فور، ایک اے کے۴۷رائفل اور گرینیڈ وغیرہ بر آمد کئے گئے ۔
امرناتھ یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر جین نے کہا کہ اس سلسلے میں سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔اس موقع پر موجود اس فوجی افسر نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے پر فوج نے پولیس کے ساتھ مل کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی مربوط آپریشن تھا جس کی وجہ سے ہم تین دہشت گردوں کو مارنے میں کامیاب ہوئے ۔
اے ڈی جی پی کا کہنا تھا’’مقامی لوگ ہماری بھر پور مدد کر رہے ہیں اور اطلاعات فراہم کر رہے ہیں‘‘۔
یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے گندوہ علاقے میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین عدم شناخت جنگجو مارے گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کشمیر کے لوگوں نے لوک سبھا انتخابات کے ذریعے عالمی پروپیگنڈے کا جواب دیا:مرمو

Next Post

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار کا اودھم پور میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
شمالی کمان کے سربراہ کی ایل او سی پر تعینات فورسز کی تیاریوں کا جائزہ

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار کا اودھم پور میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.