نئی دہلی// مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نےمبینہ طور پر چینی شہریوں کو ہندوستانی ویزا جاری کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے رشوت کے ایک معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتک چدمبرم سے جمعرات کو یہاں پوچھ گچھ کی ۔
سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتک چدمبرم صبح 8:00 بجے مرکزی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر پہنچے، جہاں متعلقہ عہدیداروں نے ان سے طویل پوچھ گچھ کی۔ سی بی آئی نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیا تھا۔
مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے رشوت کے الزامات کے معاملے میں کارتک سمیت پنجاب اور ممبئی کے منسا میں واقع پانچ نجی کمپنیوں کے علاوہ نامعلوم سرکاری ملازمین کے خلاف پچھلے ہفتے ایف آئی آر درج کی تھی۔
اس معاملے میں سی بی آئی نے کارتک کے والد سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی رہائش گاہ سمیت ملک بھر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے۔
مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے اس کیس میں مبینہ طور پ ملوث ہونے اور کارتک کے قریبی ساتھی ایس کے بھاسکرامن کو گرفتار کیا تھا۔
دریں اثنا، کارتک چدمبرم نے ٹویٹ کرکے کہا ’’مجھے پھنسانے والے معاملوں میں ایئرسیل۔ فرضی، انیکس۔ زیادہ فرضی، ویزا، سب سے زیادہ فرضی‘‘۔