بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

راہل ذمہ داری اٹھانے کے لیے صحیح کھلاڑی نہیں ہیں: منجریکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-27
in کھیل
A A
راہل بہت سے اتار چڑھاؤ کے بعد عظیم کرکٹر بننے کی راہ پر گامزن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

ممبئی//
ہندوستان کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر کا خیال ہے کہ کے ایل راہل ذمہ داری کو نبھانے کے لیے صحیح کھلاڑی نہیں ہیں۔
منجریکر نے کرک انفو کے پروگرام ٹی20 آؤٹ میں کہا، "ہم اب راہل کی یہ شکل کئی بار دیکھ چکے ہیں۔ جہاں وراٹ کوہلی، روہت شرما، مہندر سنگھ دھونی جیسے کھلاڑیوں نے طویل عرصے تک آئی پی ایل میں ٹیم کے اہم بلے باز اور کپتان کی ذمہ داری کو ایک ساتھ بخوبی نبھایا ہے، وہیں راہل بار بار ناکام رہے ہیں۔ شاید وہ اس کردار کے لیے صحیح شخص نہیں ہیں۔
بدھ کو لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان آئی پی ایل 2022 کے ایلیمینیٹر میں کے ایل راہل نے 58 گیندوں میں 79 رن بنائے لیکن وہ اپنی ٹیم کو ہدف تک نہیں لے جا سکے۔ اس کے بعد کے ایل راہل کے طرز عمل اور کردار پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
منجریکر نے کہا، "ایک کوچ کے طور پر، میں راہل سے صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ وہ اپنے دماغ سے نکال دیں کہ وہ ٹیم کومیچ جتانے جارہے ہیں۔ آپ بس میدان میں جائیں اور اپنے کھیل سے لطف اندوزہوں۔ آپ کو پہلے دن سے ہی کھیل میں فرق نظرآنے لگے گا۔ ایسا آپ ان کے اعدادوشمار سے بھی اندازہ لگاسکتے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں جہاں راہل نہیں وراٹ یاروہت ٹیم کے اہم بلے باز ہوتے ہیں، وہاں پر راہل کا اسٹرائیک ریٹ آئی پی ایل کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوجاتا ہے۔”
منجریکر نے راہل کی اس اننگ کو ‘تھرڈ گیئر اننگز’ قرار دیا اور کہا کہ ان کی ٹیم کو اس وقت فائدہ ہوتا جب راہل لمباکھیلنے کے بجائے تیزکھیلنے کے بارے میں سوچتے۔
انہوں نے کہا، "جب راہل پنجاب کنگز کے کپتان تھے، تب بھی ان کے ساتھ ایساہورہاتھا۔ وہ بڑی اننگز کھیلتے توتھے لیکن ان کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے سے کچھ رن پیچھے رہ جاتی تھی۔ گرچہ راہل کی ٹیم اس سال بدل گئی ہے، لیکن ان کے ساتھ اب بھی ویساہی ہورہا ہے۔ راہل کو بڑے شاٹس کھیلنے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ان میں ایسا کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس میچ میں بھی جب بھی انہوں نے بڑا شاٹ کھیلناچاہا، وہ کامیاب ہوئے۔ انہوں نے جوش ہیزل ووڈ پر کچھ اچھے شاٹ لگائے۔ وہ جب چاہیں بڑے شاٹ لگاسکتے ہیں بس انہیں اس ایپروچ کے ساتھ میدان میں آنا ہوگا کہ وہ بڑی نہیں تیز اننگ کھیلنے آئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری بھی منجریکر سے کہیں نہ کہیں متفق نظر آتے ہیں۔ ویٹوری کا خیال ہے کہ زیادہ خطرہ اٹھائے بغیر بھی کے ایل راہل تیزی سے رن بنا سکتے ہیں اور انہیں اپنی اس صلاحیت کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا، "راہل کو اس انداز میں اتنی طویل بلے بازی کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے پاس تیز کھیلنے کی صلاحیت ہے۔ آپ ان سے ایسا کچھ بھی کرنے کے لئے نہیں کہہ رہے ہیں جو وہ کرنہیں سکتے۔ رجت پاٹیدار نے اپنی سنچری اننگ کے دوران جتنے بھی خطرے مول لئے، راہل اس کا نصف ہی رسک لے کر ان سے زیادہ اہم اننگ کھیل سکتے تھے۔ اس سے دیپک ہڈا جیسے بلے باز پر بھی دباو کم ہوتا، جو زیادہ رن ریٹ کی وجہ سے ہرگیند کو مارنے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ راہل کو ویسی ہی بلے بازی کرنے کی ضرورت تھی جیسی وہ ہندوستان کے لئے کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان نے انڈونیشیا کو 16-0 سے شکست دی

Next Post

سی بی آئی نے’ ویزا رشوت‘ پر جونیئر چدمبرم سے کی پوچھ گچھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
Next Post
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

سی بی آئی نے’ ویزا رشوت‘ پر جونیئر چدمبرم سے کی پوچھ گچھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.