پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امرناتھ یاترا:آئی جی پی کشمیر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

یاتریوں کی محفوظ نقل و حمل اور ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے :بردی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-26
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر زون وی کے بردی نے یہاں پولیس کنٹرول روم میں ایک میٹنگ کے دوران۲۹جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں ڈی آئی جی وسطی کشمیر، ڈی آئی جی شمالی کشمیر، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر، کشمیر زون کے تمام ضلعوں کے ایس ایس پیز، ایس ایس پی ٹریفک سٹی، ایس ایس پی ٹریفک رورل، ایس ایس پی سیکورٹی، ایس ایس پی اے پی سی آر، اور ایس پی ٹیلی کمیونکیشن نے شرکت کی۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ میٹنگ میں موجود افسروں نے آئی جی پی کشمیر کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن (پی پی ٹی) کے ذریعے سیکورٹی پلان کے بارے میں آگاہی فراہم کی جس میں ان کے متعلقہ اضلاع کی مخصوص ضروریات اور امرناتھ یاترا کے ہموار انعقاد کے لئے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بتایا گیا۔
بیان میں کہا گیا’’افسروں کو ہدایت دیتے ہوئے ، آئی جی پی کشمیر نے حفاظتی کوششوں کو مربوط بنانے اور آپریشنل، قدرتی اور انسانی ساختہ آفات سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک متفقہ نقطہ نظر کو یقینی بنانے کے لئے وضع کردہ ایس او پیز کا باریک بینی سے جائزہ لیا‘‘۔
بردی نے شاہراہوں پر چوکس گشت اور نگرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے روڈ اوپننگ پارٹیوں کی تعیناتی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے یاتریوں کی محفوظ نقل و حمل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔
آئی جی پی کشمیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ رات کے وقت کسی بھی نا خوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے شبانہ بندوبست کو مضبوط کریں۔انہوں نے گاڑیوں میں یاترا کرنے والوں اور پیدل یاترا کے شیڈول اور کٹ آف اوقات کا بھی جائزہ لیا جو مقررہ راستوں پر یاتریوں کے منظم اور محفوظ بہائو کو بر قرار رکھنے کے لئے اہم ہے ۔
میٹنگ کے دوران انہوں نے ایس او پیز کی بنیاد پر فرضی مشقیں کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ زمینی سطح پر ان کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے اور بہتری کے لئے علاقوں کی نشاندہی کی جا سکے ۔
آئی جی پی کشمیر نے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اور ڈی آئی جی وسطی کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ زونز میں ہائی ڈینسٹی کائونٹر آپریشن منصوبوں کا جائزہ لیں تاکہ جامع سیکورٹی کوریج کو یقینی بنایا جا سکے اور ممکنہ خطرات کا بر وقت جواب دیا جا سکے ۔
میٹنگ کے دوران انہوں نے سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے اور قابل عمل انٹلی جنس پیدا کرکے ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے ساتھیوں کوچیک کرنے پر زور دیا۔
بردی نے تمام افسروں سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مستعد رہنے کی تاکید کی اور رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے افسروں کو ہدیات دی کہ وہ تمام سٹریٹیجک مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر تمام کیمپنگ مقامات پر سخت سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
آئی جی پی نے افسروں پر ہر یاترا کیمپ پر مناسب افرادی قوت کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
بتادیں کہ امسال۵۲دنوں پر محیط سالانہ امرناتھ یاترا ۲۹؍جون سے شروع ہوکر۱۹؍اگست کو ختم ہوگی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

Next Post

۲۹جون سے۴جولائی تک موسم نا سازگار رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

۲۹جون سے۴جولائی تک موسم نا سازگار رہنے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.